SHAWORDS
A

Abid Khursheed

Abid Khursheed

Abid Khursheed

poet
1Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

کسے خبر تھی کہ خود کو وہ یوں چھپائے گا اور اپنے نقش کو لہروں پہ چھوڑ جائے گا خموش رہنے کی عادت بھی مار دیتی ہے تمہیں یہ زہر تو اندر سے چاٹ جائے گا کچھ اور دیر ٹھہر جاؤ خواب زاروں میں وہ عکس ہی سہی لیکن نظر تو آئے گا بچا سکو تو بچا لو یہ آسماں یہ زمیں ذرا سی دیر میں یہ اشک پھیل جائے گا یہ اپنے دھیان میں رکھنا کہ میں نہ آیا تو طلوع صبح کی خاطر کسے بلائے گا بہت ہوا تو یہی ہوگا اے مرے خورشیدؔ وہ شخص جا کے کبھی لوٹ کر نہ آئے گا

kise khabar thi ki khud ko vo yuun chhupaaegaa

41 views

غزل · Ghazal

ندی پہاڑ گھنے جنگلوں میں چرچا تھا وہ بے گناہ شجر بے لباس کتنا تھا ملی تھی شاخ ثمر نور جسم و جاں کے لئے جسے وہ ہاتھ لگا کر بجھا بجھا سا تھا تمام عمر دل و جاں مراقبے میں رہے لطیف تر لب و رخسار کا وظیفہ تھا کچھ اس طرح صف سیارگاں ہوئی برہم پھر اس کے بعد نہ سورج تھا اور نہ سایہ تھا جہاں پہ خاک بیاباں خرام کرتی ہے وہاں پہ تکیۂ مہتاب تھا دریچہ تھا نئی شریعت جمہور بسنے والی تھی نئے افق سے وہ خورشیدؔ اگنے والا تھا

nadi pahaaD ghane jangalon mein charchaa thaa

41 views

Similar Poets