SHAWORDS
A

Afsar Jamshed

Afsar Jamshed

Afsar Jamshed

poet
1Shayari
3Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

سورج کوئی نہ کوئی ستارا طلوع ہو تنہا اگر خدا ہے تو تنہا طلوع ہو بے رشتگی کا ایک سمندر ہے اور میں مدت سے منتظر ہوں کنارا طلوع ہو آ میرے پاس اور کبھی اس طرح چمک میرے بدن سے بھی ترا سایا طلوع ہو جمشیدؔ کیا کرو گے اگر یوں بھی ہو کبھی سورج کے دائرے سے اندھیرا طلوع ہو

suraj koi na koi sitaaraa tulua ho

42 views

غزل · Ghazal

ایسا منظر تو کبھی دیکھا نہ تھا روشنی میں بھی مرا سایہ نہ تھا پیار کے بادل تو گزرے تھے مگر دل کے صحرا میں کوئی برسا نہ تھا عمر بھر پڑھتا رہا ایسا بھی خط تو نے میرے نام جو لکھا نہ تھا جسم کی دیوار اک تھی درمیاں میں نے پا کر بھی تجھے پایا نہ تھا یوں تو شبنم تھا مگر اے دوستو میں کسی بھی پھول پر بکھرا نہ تھا موت سینے سے لگا لینے کو ہے زندگی نے حال تک پوچھا نہ تھا اک ہجوم مہ وشاں تھا بزم میں بس وہی اک چاند کا ٹکڑا نہ تھا

aisaa manzar to kabhi dekhaa na thaa

42 views

غزل · Ghazal

ترے ہونٹوں میں کیا بجلی چھپی ہے بدن میں روشنی سی بھر گئی ہے سبھی اپنے بدن میں چھپ رہے ہیں گھروں میں کچھ عجب سی بے گھری ہے اجازت ہو تو خود کو پیش کر دوں تری راتوں میں سورج کی کمی ہے ملے ہم یوں تو پہلی بار لیکن لگا ایسا پرانی دوستی ہے بدل جاتا ہے اب ہر روز چہرہ مری تصویر کیسی ہو گئی ہے مرے ہاتھوں میں ہے خوشبو کا پیکر بدن میں آگ سی کیوں لگ رہی ہے بہ نام زندگی جمشیدؔ اب تو کوئی انجان سی شے رہ گئی ہے

tire honTon mein kyaa bijli chhupi hai

41 views

Similar Poets