kaise raavan kaa kaam kar baiThe
naam ke aap raam ho kar bhi

Ajit Singh Badal
Ajit Singh Badal
Ajit Singh Badal
Popular Shayari
1 totalGhazalغزل
نہ شہرت ہے نہ رسوائی مرے پیچھے مگر ہے میری تنہائی مرے پیچھے سپاہی میرے لشکر میں بہت کم ہیں ہزاروں ہیں تماشائی مرے پیچھے میں تنہا تھا مگر جب آئنہ دیکھا تری صورت نظر آئی مرے پیچھے مہک آنے لگی پردیس میں اس کی چلی کچھ ایسی پروائی مرے پیچھے کوئی خوش ہو گیا مجھ سے الگ ہو کر کسی کی آنکھ بھر آئی مرے پیچھے
na shohrat hai na rusvaai mire pichhe
40 views
یوں دبے پاؤں یاد آتی ہے لے کے دل کا قرار جاتی ہے میں نے پردیس جا کے دیکھ لیا تیری خوشبو وہاں بھی آتی ہے اب تو مجھ کو مری چھٹی حس بھی تیرا احساس ہی کراتی ہے میرے ہمدرد کو بھی لے ڈوبو موج غم اب کسے ڈراتی ہے جس قدر ہو سکے کما نیکی یہ برے وقت کام آتی ہے چاہے کتنی دبنگ ہو بادلؔ ناؤ کاغذ کی ڈوب جاتی ہے
yuun dabe paanv yaad aati hai
40 views
ظلم بھی ڈھائیں گے تمہارے خیال راس بھی آئیں گے تمہارے خیال گنگنائے گی میری تنہائی ساز بن جائیں گے تمہارے خیال میرے ہم راہ تم بھی ہو جیسے دور تک جائیں گے تمہارے خیال میرے دل کی کتاب مت پڑھنا ڈگمگا جائیں گے تمہارے خیال جب بھی کچھ کام کرنے بیٹھوں گا مجھ کو بھٹکائیں گے تمہارے خیال جب انہیں ہم رکھیں گے تازہ دم کیسے دھندلائیں گے تمہارے خیال جیسے چڑھ جاتا ہے نشہ بادلؔ ذہن پر چھائیں گے تمہارے خیال
zulm bhi Dhaaeinge tumhaare khayaal
40 views
اکیلے کو بھی آتی ہے ہنسی کیا کسی کی یاد نے کی گدگدی کیا نظر آنے لگے ہر حال میں تم ہمیں اب کیا اندھیرا روشنی کیا یہ کم کم رابطہ بھی ختم سمجھوں یہی ہے آپ کا خط آخری کیا بنے جب تک نہ سانسوں کا توازن نچاؤں انگلیوں پر بانسری کیا وکالت تیرا پیشہ ہے تو بادلؔ کرے گا جھوٹ کی بھی پیروی کیا
akele ko bhi aati hai hansi kyaa
40 views
کچھ رشتوں میں بٹ جاتا ہے تیرا پیار بھی گھٹ جاتا ہے بھانپ کے چادر کی کوتاہی تن بھی میرا سمٹ جاتا ہے لوگ بھلا دیتے ہیں اس کو جو منظر سے کٹ جاتا ہے مٹی کی شہہ پا کر پودا گملے میں بھی ڈٹ جاتا ہے تم سے ملنے آ جاتا ہوں جب جی میرا اچٹ جاتا ہے طوطا بھی پنڈت کے گھر کا اک دو منتر رٹ جاتا ہے بانسری بنتے بنتے بادل بانس کا سینہ پھٹ جاتا ہے
kuchh rishton mein baT jaataa hai
40 views
بن میں رین بسیرا ہوتا میں جاگا تو سویا ہوتا میرا ہات اور اس کا دامن کاش کسی دن ایسا ہوتا تو گدے کی رانی بنتی میں بھنگڑے کا راجا ہوتا تیرے چہرے کے درپن میں عکس مری چاہت کا ہوتا سخت سزا دینے سے پہلے سچ کیا ہے سمجھایا ہوتا گھر میں تو دفتر کی الجھن ساتھ نہ اپنے لایا ہوتا ان کے سات کبھی تو بادلؔ اک تھالی میں کھایا ہوتا
ban mein rain baseraa hotaa
40 views





