SHAWORDS
A

Altaf Anwar

Altaf anwar

Altaf anwar

poet
2Shayari
3Ghazal

Popular Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

منافرت کی ہواؤں میں بہہ نہیں سکتے بہار زادے ہیں خاروں میں رہ نہیں سکتے محبتوں سے اگر چاہو جیت لو ہم کو یہ ظلم ہم تو کسی حال سہہ نہیں سکتے میں اپنا خون جگر دے رہا ہوں لفظوں کو بغیر مہکے یہ الفاظ رہ نہیں سکتے زباں سے کچھ نہ سہی ہم قلم سے بولیں گے کہ اس قدر بھی تو خاموش رہ نہیں سکتے عجیب حال زمانے کا ہو گیا انورؔ یہاں کسی کو ہم اپنا بھی کہہ نہیں سکتے

munaafarat ki havaaon mein bah nahin sakte

2 views

غزل · Ghazal

سفر سے لوٹا ہوں چلتا ہوں میں تکان کے ساتھ مرے سکون کو نسبت مرے مکان کے ساتھ خدا کے ذکر سے ہوتی ہے ہر کسی کی سحر ہماری صبح ہی ہوتی نہیں اذان کے ساتھ اگل رہا ہے قلم میرا گوہر نایاب جڑا ہے رشتہ ہی میرا کچھ ایسی کان کے ساتھ کہاں ہے اب وہ مساوات اب کہاں وہ نظام غریب لوگ جہاں رہ سکیں امان کے ساتھ سوائے میرے سبھی جھک رہے ہیں در پہ ترے میں زندگانی کو جیتا ہوں اپنی شان کے ساتھ جو رسم خط کو بدلنے کی بات کرتے ہیں وہ کر رہے ہیں عداوت مری زبان کے ساتھ غموں سے دل کو ہمارے ہیں نسبتیں ایسی کہ جیسے رشتہ ہو خوشبو کا زعفران کے ساتھ جئیں گے کیسے جھکا کر ہم اپنا سر انورؔ کٹا نہ دیں گے اسے اپنی آن بان کے ساتھ

safar se lauTaa huun chaltaa huun main takaan ke saath

1 views

غزل · Ghazal

تاریکیوں میں اس کا مقدر چلا گیا محروم جس کے گھر سے گداگر چلا گیا جب مفلسی نے میری پسارے ہیں اپنے پاؤں ہر شخص مجھ سے آنکھ چرا کر چلا گیا بے عزم جو چلے تھے وہ رستے میں رہ گئے با عزم میں چلا تھا سراسر چلا گیا خوشبو تھی جس میں میرے بزرگوں کے خون کی میراث کی لڑائی میں وہ گھر چلا گیا دنیا کو فتح کرنے کی تھی آرزو مگر ہونٹوں پہ آہ لے کے سکندر چلا گیا افراط غم سے دن بھی ہوئے رات کی طرح غم ہے یہی کہ اب وہ ستم گر چلا گیا

taarikiyon mein us kaa muqaddar chalaa gayaa

Similar Poets