SHAWORDS
Amaan Haidar

Amaan Haidar

Amaan Haidar

Amaan Haidar

poet
2Sher
2Shayari
2Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

khaak par niind mayassar bhi to ho sakti hai

خاک پر نیند میسر بھی تو ہو سکتی ہے وحشت دشت مرے ساتھ میں سو سکتی ہے آشنا ہے وہ مری مٹی کی زرخیزی سے وہ مرے جسم پہ اب زخم بھی بو سکتی ہے تھام لے ہاتھ مرا مجھ سے کنارہ مت کر ورنہ اس بار تو سچ مچ مجھے کھو سکتی ہے دے نہیں سکتے دلاسہ در و دیوار تجھے دیکھ تو مجھ سے لپٹ کر بھی تو رو سکتی ہے اشک ہی آنکھ سے ٹپکیں یہ ضروری تو نہیں اوس بھی تو مرے دامن کو بھگو سکتی ہے زندگی تجھ کو تو آتی ہے کشیدہ کاری کیا مرے سر کو بھی نیزے میں پرو سکتی ہے فکر بوڑھی تو بہت ہے مری لیکن اب بھی بوجھ الفاظ کا آسانی سے ڈھو سکتی ہے

غزل · Ghazal

is se pahle ki bichhaDne kaa iraada kar lein

اس سے پہلے کہ بچھڑنے کا ارادہ کر لیں آؤ ہم ذکر محبت کا زیادہ کر لیں بن پئے بھی تو شب ہجر گزر سکتی ہے کیا ضروری ہے کہ سر تہمت بادہ کر لیں یہ بھی ہو سکتا ہے وہ خود میں سمٹ کر آئیں ہم بھی ممکن ہے کہ آغوش کشادہ کر لیں ہم کو ملبوس سکونت تو نہیں ہوگا نصیب راستے کی ہی تھکن تن کا لبادہ کر لیں ہم فقیروں کو جہاں والوں نے سمجھا کیا ہے بادشاہوں کو بھی چاہیں تو پیادہ کر لیں مجھ کو اس ہاتھ پہ دل رکھنا تھا میں رکھ آیا اب وہ چاہیں تو مرے دل کا برادہ کر لیں

Similar Poets