SHAWORDS
A

Amjad Shahzad

Amjad Shahzad

Amjad Shahzad

poet
2Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

میرے جیسا اس دنیا میں ہو سکتا ہے کون جیسے میں نے خود کو ڈھویا ڈھو سکتا ہے کون دھل جاتے ہیں اک دن آخر جیسے بھی ہوں داغ من کا میل اور میلی چادر دھو سکتا ہے کون پورا چاند اور جگمگ تارے یادوں کی بارات اس موسم میں مخمل پر بھی سو سکتا ہے کون خوابوں کی اک بستی جس میں سب ہوں خوش اوقات اس بستی کو آسانی سے کھو سکتا ہے کون مٹی کا پانی سے رشتہ شاید ہے کمزور ورنہ کشت جاں میں کانٹے بو سکتا ہے کون

mere jaisaa is duniyaa mein ho saktaa hai kaun

غزل · Ghazal

کچھ ہے جو یہ گمان نہ ہوتا تو ٹھیک تھا سر پر یہ آسمان نہ ہوتا تو ٹھیک تھا اچھا تھا گر زمین نہ ہوتی جہان میں یا پھر کوئی جہان نہ ہوتا تو ٹھیک تھا انسان میہمان ہے دو چار روز کا اس پر یہ امتحان نہ ہوتا تو ٹھیک تھا اپنی تلاش میں تو نہ پھرتا ادھر ادھر اتنا بڑا مکان نہ ہوتا تو ٹھیک تھا تجھ سے مرا معاملہ ہوتا بہ راہ راست یہ عشق درمیان نہ ہوتا تو ٹھیک تھا کیسا عجیب ہے کہ میں ہوں بھی نہیں بھی ہوں میرا کہیں نشان نہ ہوتا تو ٹھیک تھا

kuchh hai jo ye gumaan na hotaa to Thiik thaa

Similar Poets