SHAWORDS
A

Asghar Saleem

Asghar Saleem

Asghar Saleem

poet
3Sher
3Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ku-ba-ku kab se hai ik sarsar-e-gham aavaara

کو بہ کو کب سے ہے اک صرصر غم آوارہ اب کدھر جائیں ترے شہر میں ہم آوارہ کیا فقیہان حرم کو یہ خبر ہے یارو ہم کو رکھتے ہیں غزالان حرم آوارہ سرخ رو عہد وفا سے نہ ہوا ہو فرہاد بوئے خوں ہے جو سر خلوت جم آوارہ ہم چلے آئے تو بت خانے پہ کیا کیا گزری برہمن سر بہ گریباں ہے صنم آوارہ سرنگوں ہیں مرے فتراک غزل میں وہ غزال جن کو رکھتی تھی کبھی لذت رم آوارہ سرخئ خار مغیلاں کبھی ایسی تو نہ تھی آج گزرے ہیں یہ کس راہ سے ہم آوارہ زلف آوارہ اڑا لے گئی دل کو بھی سلیمؔ ورنہ پہلے وہ جواں مرگ تھا کم آوارہ

غزل · Ghazal

ghubaar saa hai sar-e-shaakh-saar kahte hain

غبار سا ہے سر شاخسار کہتے ہیں چلا ہے قافلۂ نوبہار کہتے ہیں بدل گئی ہیں جہاں پر وفا کی سب رسمیں اجڑ گئے ہیں دلوں کے دیار کہتے ہیں اس ایک بات سے گلچیں کا دل دھڑکتا ہے کہ ہم صبا سے حدیث بہار کہتے ہیں یہ ہجو مے تو کسی مصلحت سے ہے ورنہ فقیہ شہر بھی ہے بادہ خوار کہتے ہیں جسے کبھی سر منبر نہ کہہ سکا واعظ وہ بات اہل جنوں زیر دار کہتے ہیں سلیمؔ سایۂ گل ہو کہ سختئ زنداں جنوں ہے شیوۂ مردان کار کہتے ہیں

غزل · Ghazal

gulshan gulshan shoala-e-gul ki zulf-e-sabaa ki baat chali

گلشن گلشن شعلۂ گل کی زلف صبا کی بات چلی حرف جنوں کی بند گراں کی جرم و سزا کی بات چلی زنداں زنداں شور جنوں ہے موسم گل کے آنے سے محفل محفل اب کے برس ارباب وفا کی بات چلی عہد ستم ہے دیکھیں ہم آشفتہ سروں پر کیا گزرے شہر میں اس کے بند قبا کی رنگ حنا کی بات چلی ایک ہو دیوانہ اک نے سر تیشے سے پھوڑ لیا کیسے کیسے لوگ تھے جن سے رسم وفا کی بات چلی ٹوٹ گئیں نغموں کی طنابیں شعر کے خیمے راکھ ہوئے بزم سخن میں جب بھی سلیمؔ اس شعلہ نوا کی بات چلی

غزل · Ghazal

gulshan gulshan shola-e-gul ki zulf-e-sabaa ki baat chali

گلشن گلشن شعلۂ گل کی زلف صبا کی بات چلی حرف جنوں کی بند گراں کی جرم و سزا کی بات چلی زنداں زنداں شور جنوں ہے موسم گل کے آنے سے محفل محفل اب کے برس ارباب وفا کی بات چلی عہد ستم ہے دیکھیں ہم آشفتہ سروں پہ کیا گزرے شہر میں اس کے بند قبا کی رنگ حنا کی بات چلی ایک ہوا دیوانہ اک نے سر تیشے سے پھوڑ لیا کیسے کیسے لوگ تھے جن سے رسم وفا کی بات چلی

Similar Poets