mire kalaam se behtar hai meri khaamoshi
na jaane kitne savaalon ki aabru rakh li

Ayaz Jhansvi
Ayaz Jhansvi
Ayaz Jhansvi
Popular Shayari
2 totalyuun bhi mili hai mujh ko mire zabt-e-gham ki daad
aksar vo sar jhukaae hue muskuraae hain
Ghazalغزل
ابھرتے ڈوبتے سورج یہ فاصلہ کیوں ہے وہ میرا سایہ ہے مجھ سے مگر بڑا کیوں ہے ہر ایک شخص یہی بات سوچتا کیوں ہے وہ جس مقام پہ ہے کوئی دوسرا کیوں ہے نہ صاف دل نہ کھلے ذہن ہیں تو پھر یارو یہ ساتھ بیٹھنے اٹھنے کا سلسلہ کیوں ہے ہمارا حال ہمارا مزاج برسوں سے وہ جانتا ہے مگر سب سے پوچھتا کیوں ہے نہ اپنی فکر نہ اپنا خیال ہے اس کو وہ اس قدر مرے بارے میں سوچتا کیوں ہے ہم اپنے گھر میں جب آئے تو یہ ہوا احساس تمام شہر میں گرد و غبار سا کیوں ہے عجب نہیں کہ ہو دونوں کا ایک حال ایازؔ ہماری طرح کوئی راہ میں کھڑا کیوں ہے
ubharte Dubte suraj ye faasla kyon hai
دیوانگی نے خوب کرشمہ دکھائے ہیں اکثر ترے بغیر بھی ہم مسکرائے ہیں اب اے غم زمانہ ترا کیا خیال ہے ہم اپنے ساتھ لے کے غم عشق آئے ہیں مے خانے کی طرف جو بڑھے ہیں تو ہوشیار کعبہ کا رخ کیا ہے تو ہم ڈگمگائے ہیں اک صبح زر نگار کی خاطر تمام رات ہم نے کئی چراغ جلائے بجھائے ہیں ہم پر بھی رہ گزار محبت کو ناز ہے ہم نے بھی کچھ نقوش مٹا کر بنائے ہیں یوں بھی ملی ہے مجھ کو مرے ضبط غم کی داد اکثر وہ سر جھکائے ہوئے مسکرائے ہیں حیرت سے دیکھتا ہے زمانہ ہمیں ایازؔ اس تک پہنچ پہنچ کے جو ہم لوٹ آئے ہیں
divaangi ne khuub karishme dikhaae hain





