SHAWORDS
A

Ayub Rumani

Ayub Rumani

Ayub Rumani

poet
1Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

رہ گزاروں میں روشنی کے لیے لے کے نکلے ہیں آندھیوں میں دیے ذائقہ تلخ ہے محبت کا آدمی زہر غم پیے نہ پیے دل میں یادوں کے رت جگے جیسے ٹمٹماتے ہوں مرگھٹوں کے دیے دل میں طوفان ہیں چھپائے ہوئے ہم تو بیٹھے ہیں اپنے ہونٹ سیے کوئی تجھ سا نظر نہیں آتا دل نے سو رنگ انتخاب کیے در بدر شہر میں پھرے یارو اپنے کاندھے پہ اپنی لاش لیے دل کی دل میں رہیں تمنائیں آنکھوں آنکھوں میں کتنے اشک پیے جان پیاری ہمیں بھی تھی ایوبؔ اپنی خاطر مگر کبھی نہ جیے

rahguzaaron mein raushni ke liye

غزل · Ghazal

دل میں کچھ درد سوا ہے یارو آج رونا بھی روا ہے یارو سانس لیتا ہوں تو دم گھٹتا ہے کیسی بے درد ہوا ہے یارو میں جو ہنستا ہوں تو رو دیتے ہیں تم کو کیا آج ہوا ہے یارو کس نے احساس کی دولت پائی کون دیوانہ ہوا ہے یارو اتنی ویران نہ تھیں یہ آنکھیں ضبط کرنے کا صلہ ہے یارو اپنے دامن میں کوئی پھول نہیں دل میں کانٹا سا چبھا ہے یارو خود پکارا اسے خود دوڑ پڑے خوب گنبد کی صدا ہے یارو

dil mein kuchh dard sivaa hai yaaro

Similar Poets