SHAWORDS
Barq Aashiyanvi

Barq Aashiyanvi

Barq Aashiyanvi

Barq Aashiyanvi

poet
2Shayari
4Ghazal

Popular Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

محبت میں مجھے پروا نہیں انجام کیا ہوگا جو بدنام ازل ہو اور وہ بدنام کیا ہوگا جو چنگاری بھڑک اٹھی اسے تو عشق کہتے ہیں جو دب کر رہ گئی ہے دل میں اس کا نام کیا ہوگا کچھ ایسی دھڑکنوں میں زندگی میں نے گزاری ہے سحر جب خیر سے گزری تو سوچا شام کیا ہوگا

mohabbat mein mujhe parvaa nahin anjaam kyaa hogaa

2 views

غزل · Ghazal

بے کسیٔ سحر و شام پہ ہنس دیتا ہوں غربت گردش ایام پہ ہنس دیتا ہوں طعن ہو طنز ہو تحقیر ہو یا ہو تذلیل ان کی ہر بات پہ ہر کام پہ ہنس دیتا ہوں روتے ہیں ساغر لبریز بھی لے کر کچھ رند میں مگر اپنے تہی جام پہ ہنس دیتا ہوں قصۂ درد کو کرتے ہوئے ضبط تحریر روتے روتے بھی ترے نام پہ ہنس دیتا ہوں زیست میں جب نہیں آتی کسی عنواں پہ ہنسی آپ اپنے دل ناکام پہ ہنس دیتا ہوں ہر طرح خاطر صیاد ہے منظور کلیمؔ دل تو ہے مائل کہرام پہ ہنس دیتا ہے

be-kasi-e-sahar-o-shaam pe hans detaa huun

2 views

غزل · Ghazal

زیست کیا چیز ہے اور زیست کا غم کیا شے ہے تیرے بندوں کے لئے دیر و حرم کیا شے ہے تو نے اب تک جو کیا اس کو کرم ہی سمجھا ہم نے جانا ہی نہیں تیرا ستم کیا شے ہے جو گزرتا ہے وہ رکھ دیتا ہے اس جا پہ جبیں کیا بتاؤں کہ ترا نقش قدم کیا شے ہے ہم نے طے کر لی ہے تسلیم و رضا کی منزل ہم کو معلوم نہیں درد و الم کیا شے ہے رند تو رند ہیں ہو جاتے ہیں زاہد بھی اسیر مصحف رخ پہ سیہ زلف کا خم کیا شے ہے تیری آنکھوں میں دو عالم کی خبر پڑھتے ہیں ایسے رندوں کے لئے ساغر جم کیا شے ہے میں تو کمتر ہوں ہر اک ذرۂ خاکی سے کلیمؔ مجھ سے اس وسعت آفاق میں کم کیا شے ہے

ziist kyaa chiiz hai aur ziist kaa gham kyaa shai hai

2 views

غزل · Ghazal

محبت کے سفر میں ایک ایسا بھی مقام آیا سہارے کے لئے لب پر تمہارے میرا نام آیا ہوا ساکت فضا مبہوت اور لب بند غنچوں کے چمن میں کون ہنگام سحر نازک خرام آیا پناہیں ڈھونڈ لیں خورشید نے کہسار کے پیچھے جو دیکھا شام کو اک ماہ وش بالائے بام آیا سنا ہے میکدہ اپنا ہے اب ساقی بھی اپنا ہے مگر رندوں کے حصہ میں نہ مے آئی نہ جام آیا یہ ان کی بھول تھی یا جذبۂ دل کا کرشمہ تھا میں حیراں ہوں مرا ان کی زباں پر کیسے نام آیا ہوا کا ایک جھونکا اتفاقاً چل گیا شاید تو دیوانوں نے سمجھا موسم گل کا پیام آیا

mohabbat ke safar mein ek aisaa bhi maqaam aaya

1 views

Similar Poets