SHAWORDS
George Puech Shor

George Puech Shor

George Puech Shor

George Puech Shor

poet
20Sher
20Shayari
3Ghazal

Sherشعر

See all 20

Popular Sher & Shayari

40 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

paik-e-khayaal bhi hai ajab kyaa jahaan-numaa

پیک خیال بھی ہے عجب کیا جہاں نما آیا نظر وہ پاس جو اپنے سے دور تھا اس ماہرو پہ آنکھ کسی کی نہ پڑ سکی جلوہ تھا طور کا کہ سراسر وہ نور تھا دیتے نہ دل جو تم کو تو کیوں بنتی جان پر کچھ آپ کی خطا نہ تھی اپنا قصور تھا ذرہ کی طرح خاک میں پامال ہو گئے وہ جن کا آسماں پہ سر پر غرور تھا

غزل · Ghazal

ruke hai aamad-o-shud mein nafas nahin chaltaa

رکے ہے آمد و شد میں نفس نہیں چلتا یہی ہے حکم الٰہی تو بس نہیں چلتا ہوا کے گھوڑے پہ رہتا ہے وہ سوار مدام کسی کا اس کے برابر فرس نہیں چلتا گزشتہ سال جو دیکھا وہ اب کے سال نہیں زمانہ ایک سا بس ہر برس نہیں چلتا نہیں ہے ٹوٹے کی بوٹی جہان میں پیدا شکستہ جب ہوا تار نفس نہیں چلتا

غزل · Ghazal

ye farq jiite hi ji tak gadaa-o-shaah mein hai

یہ فرق جیتے ہی جی تک گدا‌ و شاہ میں ہے وگرنہ بعد فنا مشت خاک راہ میں ہے نشاں مقام کا غم اور نہ رہنما کوئی غرض کہ سخت اذیت عدم کی راہ میں ہے گدا نے چھوڑ کے دنیا کو نقد‌ دیں پایا بھلا یہ لطف کہاں شہ کے عز و جاہ میں ہے پسند طبع نہیں اپنی چار دن کا ملاپ مزا تو زیست کا اے میری جاں نباہ میں ہے

Similar Poets