SHAWORDS
G

Ghayur Jafari

Ghayur Jafari

Ghayur Jafari

poet
1Sher
1Shayari
5Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

vahaan har aadmi chakraa gayaa hai

وہاں ہر آدمی چکرا گیا ہے جہاں سے راستہ بل کھا گیا ہے کوئی اک پل میں غائب ہو چکا ہے کسی کو دیر تک سوچا گیا ہے کہیں پر شور آوازوں کا جنگل کہیں تا دور سناٹا گیا ہے اب اتنا تو ہواؤں میں نہ پھینکو کبھی پتھر بھی واپس آ گیا ہے ہے ذکر اپنی ہی شوریدہ سری کا کہ آخر آج اسے ہو کیا گیا ہے برہنہ تھا مری آنکھوں میں کوئی پڑی اپنی نظر شرما گیا ہے

غزل · Ghazal

ik sadaaqat hai be-rag-o-be-pai

اک صداقت ہے بے رگ و بے پے تیری مٹھی میں بند ہے جو شے میرے منہ پر گلال ملتا ہے بولتا کیوں نہیں لہو کی جے ناچتا ہے کہ لرزہ بر اندام کوئی سر تال ہے نہ کوئی لے ہو سکے تو سمیٹ کر رکھ لے میرے سائے سے اور اتنا بھیے کس لئے تیرے میرے بیچ اب تک دوستی کی خلیج حائل ہے

غزل · Ghazal

sharaara sifat sard aahon mein thaa

شرارہ صفت سرد آہوں میں تھا مرا میں مری اپنی بانہوں میں تھا ہواؤں سے کیا نشر ہوتا کہ جو صداؤں کی صورت نگاہوں میں تھا وہاں سے اڑا آنکھ میں بھر گیا جہاں گرد میں تیری راہوں میں تھا کبھی سوچ لینا عبث تو نہیں مزا درد کا جن کراہوں میں تھا ترے تھرتھراتے لبوں کے نثار عجب غل سماعت پناہوں میں تھا مرے جسم کا ایک حصہ غیورؔ سدا ہی سے لتھڑا گناہوں میں تھا

غزل · Ghazal

kabhi khaak mein laash Dhak jaaegi

کبھی خاک میں لاش ڈھک جائے گی اندھیرے میں ہڈی چمک جائے گی مرا حشر یہ ہے کہ اک چھپکلی مرے ذہن سے ہی چپک جائے گی کوئی راہ پائے نہ پائے مگر ہوا پانیوں کو تھپک جائے گی نہ وہ مجھ سے اتنا قریب آئے گا نہ میری صدا دور تک جائے گی قدم جتنا آگے ہے پیچھے بھی ہے خود اپنے ہی اندر سڑک جائے گی خدا بن گئی ہے گڈریے کی سوچ کوئی بھیڑ کیسے بھٹک جائے گی

غزل · Ghazal

har shakhs ko hairat ki tasvir banaa degaa

ہر شخص کو حیرت کی تصویر بنا دے گا اب کیا کسی پیکر کو آئینہ جلا دے گا رجعت بھی کرے گا تو ٹھہرا ہوا سیارہ سورج کی محبت میں گھر اپنا جلا دے گا کم بخت کو اتنا بھی احساس نہیں شاید جینے کے لئے اپنے اوروں کو دعا دے گا کچھ یاد نہیں مجھ کو میں کون ہوں کیسا ہوں کیا کوئی مجھے میری پہچان بتا دے گا سوچو تو غیورؔ اس کا احساس بھی قاتل ہے اک بار تو ہنس دے گا سو زخم لگا دے گا

Similar Poets