SHAWORDS
H

Hameed Kausar

Hameed Kausar

Hameed Kausar

poet
2Sher
2Shayari
2Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

kabhi to rang-e-husn-e-yaar dekhun

کبھی تو رنگ حسن یار دیکھوں کہاں تک دیدۂ خوں بار دیکھوں وہی دیکھوں جسے دیکھا نہ جائے یہ منظر اور کتنی بار دیکھوں پلک جھپکوں تو پھر ان پتھروں میں کہاں ایسے محبت زار دیکھوں کسی کا زخم دل دیکھا نہ جائے جگر ہو تو کوئی شہکار دیکھوں کمانیں ٹوٹتی دیکھی ہیں میں نے گنوں باہیں کہ لپٹے ہار دیکھوں کسی کو اس طرح دیکھوں تو روؤں میں کیسے اپنا حال زار دیکھوں دلوں کے سب گھڑے کچے ہیں کوثرؔ میں کس کی راہ دریا پار دیکھوں

غزل · Ghazal

niyaaz-o-naaz kaa paikar na arsh par Thahraa

نیاز و ناز کا پیکر نہ عرش پر ٹھہرا زمیں کی گود میں اترا تو بارور ٹھہرا گدائے کوچۂ الفت نے آبرو پائی دیار شوق میں سلطاں سے معتبر ٹھہرا جسے نظر نے سنایا جسے نظر نے سنا وہ گیت بربط ہستی کا زخمہ ور ٹھہرا وفا کی راہ میں نکلے تو راہداں کی طرح ترے جمال کا پرتو بھی ہم سفر ٹھہرا چراغ دور سے دیکھوں تو روشنی لے لوں یہی طریق گدائی مرا ہنر ٹھہرا وہ ایک شخص کہ گمنام تھا خدائی میں تمہارے نام کے صدقے میں نامور ٹھہرا وہ در ناب کہ سیپی میں بند تھا کوثرؔ کسی نے ڈھونڈ نکالا تو خوب تر ٹھہرا

Similar Poets