SHAWORDS
Hijr Moumin

Hijr Moumin

Hijr Moumin

Hijr Moumin

poet
1Sher
1Shayari
7Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

2 total

Ghazalغزل

See all 7
غزل · Ghazal

bas paikar-e-jaanaan pe nazar khinch rahaa huun

بس پیکر جاناں پہ نظر کھینچ رہا ہوں میں سانس سہولت سے اگر کھینچ رہا ہوں جو تیری محبت کا غم ہجر ہے اس کو خوشیوں سے گھٹاؤں تو صفر کھینچ رہا ہوں میں اپنے مقدر کو ترے ہاتھ پہ رکھ کر منزل سے لگاتار سفر کھینچ رہا ہوں میں کھینچ رہا ہوں کسی پنسل سے ترا حسن پھر ساتھ ہی اس کے میں ربر کھینچ رہا ہوں اک سمت سے تجھ کو وہ ادھر کھینچ رہا ہے اک سمت سے تجھ کو میں ادھر کھینچ رہا ہوں نبیوں میں فرشتوں کا ہنر دیکھتے ہیں لوگ میں ان میں چھپا ایک بشر کھینچ رہا ہوں تم پڑھ رہے ہو شعر مرے لفظ سمجھ کر ناداں میں مگر خون جگر کھینچ رہا ہوں

غزل · Ghazal

zamin bain kare aasmaan bain kare

زمین بین کرے آسمان بین کرے کسی کے رنج میں سارا جہان بین کرے خدایا خیر ہو اب کے قرآن بین کرے نماز چیخ کے روئے اذان بین کرے تو میرے ساتھ تو ہے پر تری جدائی کا یقین سوگ منائے گمان بین کرے نہ چاہ کر بھی جو شامل ہے قتل میں تیرے وہ تیر پیٹے سر اپنا کمان بین کرے دہن سے نکلے مرے وحشت و پریشانی میں بد شگون ہوں میری زبان بین کرے ہر ایک سمت سے ہے ہجرؔ گریہ و زاری مکین آنکھ بہائے مکان بین کرے

غزل · Ghazal

hamin na hote to hoti kahaan ki viraani

ہمیں نہ ہوتے تو ہوتی کہاں کی ویرانی مکیں کے ہونے سے ہی ہے مکاں کی ویرانی زیاں نفع لسان و زباں کی ویرانی ترے بغیر ہے آہ و فغاں کی ویرانی ترے گمان سے میرا یقین ویراں ہے مرے یقیں سے ہے ترے گماں کی ویرانی تمہارے ساتھ ہے دنیا و آخرت میری تمہارے بعد مرے دو جہاں کی ویرانی تمام رات کوئی پھوٹ پھوٹ کر رویا تمام شب تھی کسی آستاں کی ویرانی

غزل · Ghazal

kaam pahli hi mulaaqaat mein kar jaataa huun

کام پہلی ہی ملاقات میں کر جاتا ہوں آنکھ میں آتے ہی میں دل میں اتر جاتا ہوں پہلے لکھتا ہوں کوئی شعر بہت مشکل سے اور پھر اس کو سناتے ہوئے مر جاتا ہوں یوں تو طوفان بھی گھبراتے ہیں مجھ سے لیکن آپ جب شور مچاتا ہوں تو ڈر جاتا ہوں ایسے چھپ چھپ کے لگاتار ترے کوچے میں میرا جانا تو نہیں بنتا مگر جاتا ہوں سارا دن گزرے ہے اب خود کو اکٹھا کرتے رات ہوتی ہے تو میں پھر سے بکھر جاتا ہوں

غزل · Ghazal

tu aasmaan main huun zamin man-digram-tu-digri

تو آسماں میں ہوں زمیں من دیگرم تو دیگری تیرا مرا رشتہ نہیں من دیگرم تو دیگری تو زندہ و پائندہ ہے میں خاک کا ہوں مستحق تو لا مکاں کا ہے مکیں من دیگرم تو دیگری اے میری شاخ یاسمیں تجھ کو نہیں مجھ پر یقیں مجھ کو ہے بس تجھ پر یقیں من دیگرم تو دیگری دکھتی ہے مجھ کو ہر طرف اللہ کی کاریگری اول نمونہ ہیں ہمیں من دیگرم تو دیگری تو سامنے کچھ اور ہے کچھ اور ہے تو بعد ازاں کہنا مجھے ہے آخریں من دیگرم تو دیگری ہم ہو گئے محلول اب اک دوسرے میں جان جاں تا کس نہ گوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری ہیں راس مجھ کو تلخیاں تجھ کو ہیں بھاتی نرمیاں میں اور تو یکساں نہیں من دیگرم تو دیگری

غزل · Ghazal

zinda hain magar zindagi aasaan nahin hai

زندہ ہیں مگر زندگی آسان نہیں ہے ہم کو کوئی خواہش کوئی ارمان نہیں ہے اک ہم کہ جو لکھتے ہیں ترے نام پہ غزلیں اک تو کہ جسے شعر کی پہچان نہیں ہے اندر کے سب احوال کا اللہ ہی ہے حافظ باہر سے کوئی چاک گریبان نہیں ہے جنت کی کوئی حور ہے یا نور خدا ہے وہ حسن مگر پیکر انسان نہیں ہے ممکن ہے کہ آگے ہو اسے مجھ سے محبت فی الحال تو ایسا کوئی امکان نہیں ہے قرآن تو پڑھتے ہیں کئی لوگ یہاں ہجرؔ ہر شخص مگر صاحب قرآن نہیں ہے

Similar Poets