SHAWORDS
I

Irfan Parbhanvi

Irfan Parbhanvi

Irfan Parbhanvi

poet
1Sher
1Shayari
2Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

hosh jis vaqt bhi aaegaa giraftaaron ko

ہوش جس وقت بھی آئے گا گرفتاروں کو خس کی مانند اڑا ڈالیں گے دیواروں کو زندگی کرنی ہے تم کو تو تڑپنا سیکھو زنگ لگ جاتا ہے رکھی ہوئی تلواروں کو زخم سینے پہ کسی کے نہیں آیا اب تک آزمایا ہے بہت قوم کے سرداروں کو اتنے اونچے بھی نہ اٹھو کہ سنبھل بھی نہ سکو ہم نے گرتے ہوئے دیکھا کئی میناروں کو بزدلی ہے کہ یہ نادانی ہے آخر کیا ہے لوگ اشکوں سے بجھانے لگے انگاروں کو وہی رشوت وہی اغوا وہی خبریں عرفاںؔ ہم تو بن دیکھے ہی پڑھ لیتے ہیں اخباروں کو

غزل · Ghazal

hamdard tere jaisaa nahin koi yahaan aur

ہمدرد تیرے جیسا نہیں کوئی یہاں اور اٹھ جائیں تیرے در سے تو ہم جائیں کہاں اور روداد چمن دونوں سناتے تو ہیں لیکن کانٹوں کا بیاں اور ہے پھولوں کا بیاں اور شاید مرے قاتل کو یہ معلوم نہیں ہے دھل کر چمک اٹھیں گے مرے خوں کے نشاں اور اب جا کے کھلا وہ بھی ہے اک پیاس کا صحرا تھا پہلے سمندر کے تعلق سے گماں اور سنتے تھے کہ حق گوئی کے انعام بڑے ہیں دیکھا ہے مری آنکھوں نے عرفانؔ سماں اور

Similar Poets