SHAWORDS
K

Khalid Iqbal Taib

Khalid Iqbal Taib

Khalid Iqbal Taib

poet
4Sher
4Shayari
3Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

8 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

puchhte hain ye shaaeri kyaa hai

پوچھتے ہیں یہ شاعری کیا ہے ہائے ایسی بھی سادگی کیا ہے کیا کسی باغباں سے یہ پوچھا پھول کیا شے ہے یہ کلی کیا ہے یہ صبا کس بلا کا نام ہے اور یہ ردا گل پہ شبنمی کیا ہے فصل گل سے کبھی کیا دریافت چار سو یہ ہری ہری کیا ہے پوچھ لیتے کبھی دھنک سے کہ یہ سات رنگوں کی ساحری کیا ہے

غزل · Ghazal

khaak the ghuncha-lab aur khvaab thi lahje ki khanak

خاک تھے غنچہ لب اور خواب تھی لہجے کی کھنک جھڑ گیا قبر میں جب حسن سراپا کا نمک وہ جن آنکھوں میں تھی برسات کے منظر کی جھلک اب ان آنکھوں میں سفیدی نہ سیاہی نہ دھنک وہ صراحی سی جو گردن کی ہے ٹوٹی پھوٹی وہ کمر ہی نہ رہی جس میں کہ پیدا ہو لچک قبر کی خاک ہی غازہ ہے وہی زینت ہے واں نہ افشاں نہ ہی سرخی نہ ہی جھومر نہ تلک

غزل · Ghazal

khatm kab hogaa safar marne ke baad

ختم کب ہوگا سفر مرنے کے بعد اور ہوگا تیز تر مرنے کے بعد وہ سمجھنا بھی سمجھنا کیا ہوا لوگ سمجھیں گے مگر مرنے کے بعد لاکھ دنیا میں ہو کوئی لکھ پتی سب کا حاصل ہے صفر مرنے کے بعد ایک ہی میدان میں لیٹے ہیں سب کیا گدا کیا تاجور مرنے کے بعد کس قدر بے چارگی میں ہیں پڑے کیسے کیسے چارہ گر مرنے کے بعد دوستوں میں منقسم ہو جائیں گے کور چشم اور دیدہ ور مرنے کے بعد

Similar Poets