pahle to chand log taraf-daar the mire
phir vo bhi vaqt thaa ki khudaa bhi usi kaa thaa
Khan Mohammad Khaleel
Khan Mohammad Khaleel
Khan Mohammad Khaleel
Popular Shayari
3 totaltum apni aastin gar dho bhi loge
pukaar uTThegaa khanjar dekh lenaa
khud apne dil ki sadaa teri dastakon si lagi
gumaan mein thaa teraa aanaa qayaas aisaa thaa
Ghazalغزل
سلگتی رت تھی پہ کب تو بھی پاس ایسا تھا کہ تیرے قرب کا منظر بھی پیاس ایسا تھا بچھڑ کے تجھ سے تو خود سے بھی شرم آتی ہے ترا وجود بدن پر لباس ایسا تھا خود اپنے دل کی صدا تیری دستکوں سی لگی گماں میں تھا تیرا آنا قیاس ایسا تھا شکست و ریخت کی سختی کو کیسے جھیل گیا ملائمت میں جو پیکر کپاس ایسا تھا جہاں کہیں بھی گیا ہوں تو گھر کو لوٹ آیا اداسیوں کا یہ ماحول راس ایسا تھا فصیل شہر گری اور غنیم کے ڈر سے کوئی نہ چین سے سویا ہراس ایسا تھا پڑھیں تو خود کو زمیں بوس پائیں کج دستار مری کتاب میں اک اقتباس ایسا تھا
sulagti rut thi pa kab tu bhi paas aisaa thaa
طوفاں کے ڈر سے رنگ اڑا بھی اسی کا تھا لیکن سفینہ پار لگا بھی اسی کا تھا جو ہونٹ سل گئے وہ ثنا خواں اسی کے تھے جو مر گیا وہ حرف دعا بھی اسی کا تھا اتری تھی اس کے گھر میں مہ و مہر کی برات اور میرا ٹمٹماتا دیا بھی اسی کا تھا مینار جاں میں اس کی صدا گونجتی رہی لوح جبیں پہ نام لکھا بھی اسی کا تھا تھی اس کے عکس رخ سے شفق رنگ زندگی میرے لہو میں رنگ حنا بھی اسی کا تھا خاموشیوں پہ پہلے کبھی اس کا بس نہ تھا پھر یوں ہوا کہ شہر صدا بھی اسی کا تھا پہلے تو چند لوگ طرفدار تھے مرے پھر وہ بھی وقت تھا کہ خدا بھی اسی کا تھا
tufaan ke Dar se rang uDaa bhi isi kaa thaa
پھریں گی یہ کھلے سر دیکھ لینا مرادوں کا مقدر دیکھ لینا اسے لکھوں تو کم پڑنے لگے گا یہ سوچوں کا سمندر دیکھ لینا جو رستے میں لٹے ان کی طرف بھی سر منزل پہنچ کر دیکھ لینا بدن شیشے کا بنوانے سے پہلے مرے ہاتھوں کے پتھر دیکھ لینا تم اپنی آستیں گر دھو بھی لو گے پکار اٹھے گا خنجر دیکھ لینا مرا کعبہ گرانے جب بھی نکلو ابابیلوں کے تیور دیکھ لینا
phireingi ye khule sar dekh lenaa





