SHAWORDS
Lubna Safdar

Lubna Safdar

Lubna Safdar

Lubna Safdar

poet
2Shayari
5Ghazal

Popular Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

کچھ کہتے ضرور ان سے گویائی نہیں باقی صورت تو حسیں ہوگی بینائی نہیں باقی دکھ درد کی ساتھی تھی ملنا ہے محال اس کا اک حشر سا برپا ہے تنہائی نہیں باقی اب دل میں ہے کیا میرے اس بات کو تم چھوڑو اس راہ محبت میں پسپائی نہیں باقی حالات کی شدت نے جھلسائے بدن ایسے چہرے کی ضیا رخصت زیبائی نہیں باقی کچھ رنگ خزاں نے بھی گل ایسے کھلائے ہیں لہجوں میں کہیں بھی تو رعنائی نہیں باقی

kuchh kahte zarur un se goyaai nahin baaqi

غزل · Ghazal

زمین چشم نم میں ہم کو تیرا خواب بونا تھا تری ہر یاد کا موتی تو پلکوں میں پرونا تھا ملن کے موسموں میں جانے کیوں میں بھول بیٹھی تھی تجھے بھی شہر کی اس بھیڑ میں اے دوست کھونا تھا فقط اپنے خیالوں سے نہ باندھو یوں مرے دلبر کبھی دیتے رہائی مجھ کو بھی کچھ دیر سونا تھا گرا ہے تو کئی ٹکڑوں میں وہ بکھرا پڑا ہوگا تمہارے نم سے ہاتھوں میں جو شیشے کا کھلونا تھا نہ جانے وقت نے کیوں فاصلے یہ دے دئے ورنہ تمہی تو میرے جیسے تھے تمہیں تو میرا ہونا تھا

zamin-e-chashm-e-nam mein ham ko teraa khvaab bonaa thaa

غزل · Ghazal

شعلہ جلتا ہوا سرد سی شام میں من پگھلتا ہوا سرد سی شام میں وحشتوں نے رگ جاں کو کاٹا ہے خوب دکھ مسلتا ہوا سرد سی شام میں آسمانوں پہ رنگوں کے میلے بھی تھے دن تھا ڈھلتا ہوا سرد سی شام میں کون تھا دشت میں سنگ میرے کہو ساتھ چلتا ہوا سرد سی شام میں بے خودی کو کہوں کیا میں اپنا بدن دیکھوں ڈھلتا ہوا سرد سی شام میں

shoala jaltaa huaa sard si shaam mein

غزل · Ghazal

پوروں پوروں زخم ہوئی ہوں خوابوں کی سیڑھی سے گری ہوں کاسہ مرا ہے حرف تسلی کرم کا سکہ مانگ رہی ہوں سائے میں اس کے بیٹھنا چاہوں صدیوں سے میں تھکی ہوئی ہوں راہ کے جس نے خار چنے تھے دل سے اس کی آج ہوئی ہوں چہرے پر ہے گرد کا شیشہ اندر سے میں چمک رہی ہوں

poron poron zakhm hui huun

غزل · Ghazal

دل پہ جذبوں کا راج ہے صاحب عشق اپنا مزاج ہے صاحب دشت کی ریت ہے بہت پیاسی آبلوں کا خراج ہے صاحب پاس حرمت نہیں ہے لفظوں کی کیسا وحشی سماج ہے صاحب آپ کو بھول ہی نہیں پاتی میرا کوئی علاج ہے صاحب سانس بھی ٹھیک سے نہیں آتا نفرتوں کا رواج ہے صاحب کچھ بھی بدلا نہیں ہے دنیا میں جو بھی کل تھا وہ آج ہے صاحب میرا حصہ نہیں مقدر میں یہ مرا احتجاج ہے صاحب

dil pe jazbon kaa raaj hai saahab

Similar Poets