SHAWORDS
M

Mahboob Zafar

Mahboob Zafar

Mahboob Zafar

poet
3Sher
3Shayari
2Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

tum apni fikr ko be-shak uDaan mein rakhnaa

تم اپنی فکر کو بے شک اڑان میں رکھنا زمین بوس عمارت بھی دھیان میں رکھنا نگاہ پڑنے نہ پائے یتیم بچوں کی ذرا چھپا کے کھلونے دکان میں رکھنا ہمیں تو اہل سیاست نے یہ بتایا ہے کسی کا تیر کسی کی کمان میں رکھنا ہوائیں تیز بہت ہیں یہ چاہتوں کے دیے ذرا سنبھال کے اپنے مکان میں رکھنا جدید عہد کے مقروض ہیں مرے بچے مرے خدا انہیں اپنی امان میں رکھنا تمہارا رنگ سخن کوئی بھی رہے محبوبؔ غزل کا ذائقہ اپنی زبان میں رکھنا

غزل · Ghazal

khudaa kaa shukr hai girdaab se nikal aayaa

خدا کا شکر ہے گرداب سے نکل آیا میں اس کے حلقۂ احباب سے نکل آیا سجی ہوئی تھیں دکانیں منافقت کی جہاں میں ایسے قریۂ بے خواب سے نکل آیا بہت دنوں سے حصار طلسم خواب میں تھا طلسم ٹوٹ گیا خواب سے نکل آیا عطا ہوئی ہے محبت کی سلطنت جب سے میں شہر دیدۂ خوں ناب سے نکل آیا کبھی گلاب سے آنے لگی مہک اس کی کبھی وہ انجم و مہتاب سے نکل آیا انا کی ناؤ جہاں ڈولتی پھرے محبوبؔ میں اس فریب کے سیلاب سے نکل آیا

Similar Poets