sahaaraa na deti agar mauj-e-tufaan
Dubo hi diyaa thaa hamein naa-khudaa ne
Makeen Ahsan Kaleem
makeen Ahsan Kaleem
makeen Ahsan Kaleem
Popular Shayari
1 totalGhazalغزل
حیات مجھ پہ اک الزام ہی سہی پھر بھی بہت عزیز ہے مجھ کو یہ زندگی پھر بھی نہیں کچھ اور تو ممکن تھی خود کشی پھر بھی ہے کوئی بات کہ جیتا ہے آدمی پھر بھی یہ تیرگی تو بس اک گردش زمیں تک ہے مگر یہ رات جو ہم سے نہ کٹ سکی پھر بھی چمن لٹا ہے خود اہل چمن کی سازش سے کلی کلی ہے مگر محو خواب سی پھر بھی کسی کو پا کے بھی اکثر گماں یہ ہوتا ہے کہ جیسے رہ گئی باقی کوئی کمی پھر بھی ہمیں پہ یورش ظلمت ہمیں ہیں کشتۂ شب ہمیں ہیں پیش رو صبح و روشنی پھر بھی لب کلیمؔ پہ اب نغمۂ بہار تو ہے یہ اور بات کہ آنکھیں ہیں شبنمی پھر بھی
hayaat mujh pe ik ilzaam hi sahi phir bhi
بہت تلخ ہیں زندگی کے فسانے مرے خواب ہیں پھر بھی کتنے سہانے سہارا نہ دیتی اگر موج طوفاں ڈبو ہی دیا تھا ہمیں نا خدا نے سحر کو تو آنا ہے آ کر رہے گی کٹے کیسے لیکن یہ شب کون جانے گری اور گرتی رہی برق سوزاں بنے اور بنتے رہے آشیانے ستاروں سے آگے بہت کچھ ہے مانا زمیں پر بھی جینے کے ہوں کچھ بہانے کلیمؔ آج کیا سوچ کر ہو گئے چپ ارے آ گئے یاد کب کے زمانے
bahut talkh hain zindagi ke fasaane





