SHAWORDS
N

Nabiya Irfan

Nabiya Irfan

Nabiya Irfan

poet
7Sher
4Shayari
5Ghazal

Sherشعر

See all 7

Popular Sher & Shayari

11 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

adhuri khvaahishein dil mein adhure khvaab rahte hain

ادھوری خواہشیں دل میں ادھورے خواب رہتے ہیں ہماری دھڑکنوں میں اب ادھورے باب رہتے ہیں یہ لب خاموش ہیں لیکن نگاہیں بولتی سی ہیں کئی طوفاں مچلنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں کہ اس تاریک شب میں اب مرے رہبر ہیں یہ جگنو وہ جن کی روشنی میں راستے پر تاب رہتے ہیں کہیں تپتی زمیں اک بوند پانی کو ترستی ہے کہیں بادل برسنے کے لئے بیتاب رہتے ہیں کہ زد میں آندھیوں کے جب سے میرا آشیانہ ہے نبیہؔ کیوں خفا مجھ سے مرے احباب رہتے ہیں

غزل · Ghazal

nazar mein udaasi samaai hui hai

نظر میں اداسی سمائی ہوئی ہے کہ یہ زندگی چوٹ کھائی ہوئی ہے بہت دور ہم سے ہے منزل ہماری مگر ذہن و دل پر یہ چھائی ہوئی ہے یہ دل بھی پریشاں نگاہیں ہراساں مری زندگی بھی ستائی ہوئی ہے ہے دل میں ہمارے وہ پہلی محبت ذرا گرد بس دل پہ چھائی ہوئی ہے تو ہے دور کیوں اپنے رب سے نبیہؔ کیوں دل میں یہ دنیا بسائی ہوئی ہے

غزل · Ghazal

nai hasratein sar uThaati nahin hain

نئی حسرتیں سر اٹھاتی نہیں ہیں یہ ٹوٹی امیدیں رلاتی نہیں ہیں ٹھہرتی نہیں ہے نظر یہ کہیں پہ کہ اب رونقیں ہم کو بھاتی نہیں ہیں ہے مشکل بہت آج سچ کو چھپانا حقیقت تو نظریں چراتی نہیں ہیں یہ کیسی سمندر میں ہے اضطرابی سمندر میں موجیں سماتی نہیں ہیں نہ کچھ مل سکے گا جو خاموش بیٹھے کہ خود منزلیں پاس آتی نہیں ہیں چلو گے تو رستے بنیں گے نبیہؔ ہوائیں تو رستے بناتی نہیں ہیں

غزل · Ghazal

ye chehre se pardaa haTaate nahin hain

یہ چہرے سے پردا ہٹاتے نہیں ہیں جو سچ ہے اسے کیوں دکھاتے نہیں ہیں یہ دولت کے آگے تو جھکتے ہیں لیکن خدا کے لیے سر جھکاتے نہیں ہیں جو گر جائے کوئی تو ہنستے ہیں اس پر یہ گرتے ہوئے کو اٹھاتے نہیں ہیں لبوں پر سجاتے ہیں جھوٹے تبسم نظر سے نظر پر ملاتے نہیں ہیں نہیں ہے ضروری غموں کی نمائش یہی سوچ کر ہم بتاتے نہیں ہیں محبت کے وعدے تو کرتے ہیں لیکن محبت کے وعدے نبھاتے نہیں ہیں حقیقت تو دنیا کی سب جانتے ہیں پر آنکھوں سے پردہ ہٹاتے نہیں ہیں

غزل · Ghazal

ye dil ab DhunDhtaa raahein vahi hai

یہ دل اب ڈھونڈھتا راہیں وہی ہے وہ جن راہوں پہ منزل کھو گئی ہے نظر آتی نہیں ہے اک کرن بھی یہاں ہر سمت اب تو تیرگی ہے نہیں اک غنچہ بھی باقی چمن میں خزاں جیسے یہاں پر تھم گئی ہے کہاں سے ڈھونڈھ کر لاؤں وہ لمحے کہ جن سے زندگی شاداں رہی ہے نہیں قابل محبت کے وہ تیری تو جس کے پیار کا دم بھر رہی ہے ہے تیرا رب ہمیشہ ساتھ تیرے تری آنکھوں میں کیوں کر بے بسی ہے نہیں ہے دوست اب کوئی نبیہؔ قلم سے ہی ہماری دوستی ہے

Similar Poets