diyaa hai naam kafan-chor jab se tum ne mujhe
puraani qabron ke murde miri talaash mein hain

Pagal Adilabadi
Pagal Adilabadi
Pagal Adilabadi
Popular Shayari
3 totalmain un kaa maal ghaban karke jab se baiThaa huun
yatim-khaane ke launDe miri talaash mein hain
daadaa-giri mein baabaa kuchh kam nahin the lekin
baabaa se baDh ke chaalu beTe nikal rahe hain
Ghazalغزل
گھپلوں میں ایک ایسا بھی گھپلا دکھائی دے گنجوں کے ہاتھ میں مجھے کنگھا دکھائی دے واعظ کے گھر میں خود مجھے لفڑا دکھائی دے گڑ کا پرہیز گلگلے کھانا دکھائی دے بچے یتیم خانے کے مریل ہیں سب مگر منشی یتیم خانے کا بھینسا دکھائی دے نیرنگی حیات کے قربان جائیے مرغی کے بدلے انڈوں پہ مرغا دکھائی دے دعوت بغیر کیسے گھسوں جب کہ گیٹ پر ہاتھوں میں میزبان کے ڈنڈا دکھائی دے باوا کی جب نماز جنازہ پڑھی گئی مسجد سے دور بیٹا ٹہلتا دکھائی دے بیگم کی گود میں مجھے ہر سال اک نہ ایک منی دکھائی دے کبھی منا دکھائی دے چہرے پہ جس کے ناک ہے گز بھر کی دوستو دیکھو جو غور سے اسے نکٹا دکھائی دے جو تیس مار خاں ہے وہ دادا ہے شہر کا وہ بھی تو گھر میں جورو سے ڈرتا دکھائی دے ہے بالغوں کی فلم مگر جا کے دیکھیے نابالغوں کا حال پہ قبضہ دکھائی دے سروس کے انتظار میں پاگلؔ کا تھوپڑا گٹھلی بغیر عام کا چھلکا دکھائی دے
ghaplon mein ek aisaa bhi ghaplaa dikhaai de
ادھر ففٹی ففٹی ادھر ففٹی ففٹی ہے دونوں کو درد جگر ففٹی ففٹی جو چیک پوسٹ پر مال پکڑا گیا تھا نظر آ رہا ہے مگر ففٹی ففٹی ہے مال غنیمت کفن کا یہ ٹکڑا چلو بانٹ لیں پھاڑ کر ففٹی ففٹی ادھر ان کو متلی ادھر ان کو کھجلی ہے موسم کا ان پر اثر ففٹی ففٹی ہے سر بند بوتل تو لیبل بھی اصلی ملاوٹ ہے گھی میں مگر ففٹی ففٹی ہے سر بند بوتل تو لیبل بھی اصلی ملاوٹ ہے گھی میں مگر ففٹی ففٹی کمیٹی میں خازن کا عہدہ نہیں ہے جو ہے معتمد اور صدر ففٹی ففٹی بدن پر ہے ڈانبر تو ہونٹوں پہ لالی بلیک اور ٹکنی کلر ففٹی ففٹی کبھی شیر ہے تو کبھی ہیں وہ گیدڑ ہے جورو کا اس کو بھی ڈر ففٹی ففٹی
idhar fifTy fifTy udhar fifTy fifTy
شرمیلے ہیں دولہے راجا یہ معلوم نہ وہ معلوم کرتے ہیں دولہن سے پردہ یہ معلوم نہ وہ معلوم دولہا خود بھی لوٹ رہا ہے مصری بادام اور کھجور سسرے کو بھی مارے دھکا یہ معلوم نہ وہ معلوم سائنس کے پیپر میں لونڈا انگلش کے نقالاں لے آیا پڑھ کر آیا اوندھا چتا یہ معلوم نہ وہ معلوم کلکتے کو جانا تھا تو گاڑی پکڑا بمبئی کی پوچھ رہا ہے چاند کا رستہ یہ معلوم نہ وہ معلوم جب بھی دیکھو نہانا دھونا ان کا رہتا ہے چالو سنڈے منڈے جمعہ ہفتہ یہ معلوم نہ وہ معلوم فلمی دنیا کے بارے میں سب کچھ معلوم ہے لیکن کون تھے اپنے نانا دادا یہ معلوم نہ وہ معلوم سنتا ہے کامنٹری ہیرو ریڈیو رکھ کر کانوں پر بالنگ بیٹنگ چوا چھکا یہ معلوم نہ وہ معلوم گنجوں کی جان مشکل میں ہے وضو کریں تو کیسے کریں سر کا بارڈر منہ کا حصہ یہ معلوم نہ وہ معلوم سگریٹ منہ میں الٹی رکھ کر فلٹر کو سلگاتا ہے پاگلؔ تو ہے پورا پگلا یہ معلوم نہ وہ معلوم
sharmile hain dulhe raajaa ye maalum na vo maalum





