namaaz-e-ishq tumhaari qubul ho jaati
agar sharaab se tum ai 'ratan' vazu karte

Ratan Pandorwi
Ratan Pandorwi
Ratan Pandorwi
Popular Shayari
1 totalGhazalغزل
لطف خودی یہی ہے کہ شان بقا رہوں انسان کے لباس میں بن کر خدا رہوں جب مجھ کو میرے سامنے آنے سے عار ہے کس حوصلے پہ تجھ کو خدا مانتا رہوں پردے میں اک جھلک سی دکھانے سے فائدہ جلوے کو عام کر کہ تجھے دیکھتا رہوں اک تو کہ میرے دل ہی میں چھپ کر پڑا رہے اک میں کہ ہر چہار طرف ڈھونڈھتا رہوں تو ہی بتا کہ یہ کوئی انصاف تو نہیں تیرا ہی جزو ہونے پہ تجھ سے جدا رہوں بھیجا ہے اے خدا مجھے کیا تو نے اس لیے ہر وقت زندگی میں رہین بلا رہوں ہر گام مجھ کو کعبہ ہی مقصود ہے رتن آیا ہے وہ مقام کہ ہر دم جھکا رہوں
lutf khudi yahi hai ki shaan-e-baqaa rahun
جدا وہ ہوتے تو ہم ان کی جستجو کرتے الگ نہیں ہیں تو پھر کس کی آرزو کرتے ملا نہ ہم کو کبھی عرض حال کا موقع زباں نہ چلتی تو آنکھوں سے گفتگو کرتے اگر یہ جانتے ہم بھی انہیں کی صورت ہیں کمال شوق سے اپنی ہی جستجو کرتے جو خاک چاک جگر ہے تو پرزے پرزے دل جنوں کے ہوش میں کس کس کو ہم رفو کرتے دل حزیں کے مکیں تو اگر صدا دیتا تری تلاش کبھی ہم نہ کو بہ کو کرتے کمال جوش طلب کا یہی تقاضہ ہے ہمیں وہ ڈھونڈتے ہم ان کی جستجو کرتے نماز عشق تمہاری قبول ہو جاتی اگر شراب سے تم اے رتنؔ وضو کرتے
judaa vo hote to ham un ki justuju karte





