SHAWORDS
Saifi Sironji

Saifi Sironji

Saifi sironji

Saifi sironji

poet
1Sher
1Shayari
5Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

falak pe taare hazaar TuuTe

فلک پہ تارے ہزار ٹوٹے شمار کیا بے شمار ٹوٹے میں کام سارے جہاں میں کر لوں جو دشمنوں کی قطار ٹوٹے کوئی منافق ہے ہم میں شاید اک ایک کر کے جو یار ٹوٹے کوئی تو مژدہ سنا دو ہم کو کہ لمحۂ انتظار ٹوٹے میں سچ کہوں گا ضرور اک دن تمہارا جھوٹا وقار ٹوٹے

غزل · Ghazal

jo zindagi ke nisaab mein hai

جو زندگی کے نصاب میں ہے وہ بات میری کتاب میں ہے ہیں پھول یوں تو ہزار لیکن مزہ فقط اک گلاب میں ہے اسی کے جلوے بکھر رہے ہیں جو ایک چہرہ نقاب میں ہے برس رہی ہے خدا کی رحمت زمانہ پھر بھی عذاب میں ہے ہر ایک چہرہ میں تک رہا ہوں نہ جانے کیا میرے خواب میں ہے

غزل · Ghazal

natije saare yaqin se nikle

نتیجے سارے یقیں سے نکلے خزانے گھر کی زمیں سے نکلے ہر ایک قطرہ گواہی دے گا لہو ہمارا کہیں سے نکلے لگے تھے پہرے وہاں پہ ہر سو ہماری ضد تھی وہیں سے نکلے سناؤں جب بھی غزل میں اس کو پسینہ اس کی جبیں سے نکلے اندھیری شب اور میں اکیلا کوئی تو تارہ کہیں سے نکلے

غزل · Ghazal

zaraa si baat pe tum ikhtilaaf kar lenaa

ذرا سی بات پہ تم اختلاف کر لینا مگر وہ سچ کہے تو اعتراف کر لینا دلوں میں فرق ہو تو چار دن نہیں بنتی بری جو بات لگے پہلے صاف کر لینا فریب جھوٹ سیاست کا جب چلے سکہ یہ مشورہ ہے مرا اعتکاف کر لینا یہ احتیاط تمہیں اور بھی ضروری ہے ملیں جو پھول تو کانٹے بھی صاف کر لینا کہاں سے سیکھ لی دنیا میں یہ ادا سیفیؔ ہر ایک شخص کو اپنے خلاف کر لینا

غزل · Ghazal

vahi to hai us ke Dar ki qimat

وہی تو ہے اس کے ڈر کی قیمت لگی ہوئی ہے جو سر کی قیمت ہے دھوپ کانٹے سراب پتھر کوئی نہ پوچھے سفر کی قیمت نہ زر نہ سونا نہ ہیرا موتی بہت بڑی ہے نظر کی قیمت ابھی ابھی جس کو تم نے پھونکا وہی بتائے گا گھر کی قیمت جہاں میں جس نے نہ قدر جانی وہ خاک سمجھے ہنر کی قیمت

Similar Poets