SHAWORDS
Shaista Mehjabeen

Shaista Mehjabeen

Shaista Mehjabeen

Shaista Mehjabeen

poet
5Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

5 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ساتھ تیرا مرا گھر ہو تو مزہ آ جائے پھر وہاں باغ و شجر ہو تو مزہ آ جائے نوکری کے لئے پھرتے ہیں ہزاروں در در ہاتھ میں کوئی ہنر ہو تو مزہ آ جائے تم رکھو سب پہ نظر میرے سوا کیوں ساقی صرف مجھ پر ہی نظر ہو تو مزہ آ جائے تجھ کو آتا ہے نظر بس مری شہرت کا خیال سوز دل کی بھی خبر ہو تو مزہ آ جائے

saath teraa miraa ghar ho to maza aa jaae

غزل · Ghazal

جانتے ہو نہیں چلنا تو یوں چلتے کیوں ہو آج بھی غافل منزل ہو نکلتے کیوں ہو وہ دلاسے ہی چھلاوے ہی فقط دیتے ہیں ان کی ہر بات سے ہر بار بہکتے کیوں ہو جب سنبھالا ہے جوانی میں یوں خود کو تنہا آپ آ کر کے بڑھاپے میں پھسلتے کیوں ہو کوئی فن کار اگر شہرت و عزت پائے مرتبہ ملنے پہ اس نام سے جلتے کیوں ہیں دل ربا جان وفا ڈرتا ہوں نظر بد سے بن سنور کر یوں زمانے میں نکلتے کیوں ہو کام جو ہونے ہیں ہو کر ہی رہیں گے صاحب ہو کے حیران پریشان نکلتے کیوں ہو عشق آفت ہے بلا ہے یہ قیامت بھی ہے عشق کی آگ کے دریا میں اترتے کیوں ہو

jaante ho nahin chalnaa to yuun chalte kyuun ho

Similar Poets