jab uThe tufaan to koi chiiz zad mein ho 'shakil'
har bulandi ke liye ik aabgina chaahiye

Shakeel Gwaliari
Shakeel Gwaliari
Shakeel Gwaliari
Popular Shayari
1 totalGhazalغزل
دل جسے چاہے وہی چہرہ جبیں لگتا ہے اپنے سینے کا ہر ایک داغ حسیں لگتا ہے میں کہیں بھی ہوں مگر ہوں اسی محفل کا چراغ وہ جہاں بھی ہو مرے دل کا مکیں لگتا ہے دوسری بار نہ میں پہنچا وہاں اور نہ وہ پھر بھی میلہ ہے کہ ہر سال وہیں لگتا ہے سرحد غم کے علاقوں میں ادھر ہو کہ ادھر مجھ کو ہر دشت غزل ہی کی زمیں لگتا ہے
dil jise chaahe vahi chehra jabin lagtaa hai
میں ہی کشتی بھی ہوں ملاح بھی طوفان بھی ہوں اور اب ڈوب رہا ہوں تو پریشان بھی ہوں میں جو اوروں کو دکھاتا ہوں اس آئینے میں اپنا چہرہ نظر آیا ہے تو حیران بھی ہوں حال یہ کیسا فقیروں سا بنا رکھا ہے کون کہہ دے گا کسی وقت کا سلطان بھی ہوں باریابی کی تمنا میں پڑا ہوں در پر بیٹھا ہوتا تو سمجھ لیتا کہ دربان بھی ہوں بے بلائے چلا آتا میں نہ کہتا تجھ سے آج تو مہرباں ہو جا ترا مہمان بھی ہوں آج تک میری غزل نے نہیں پہچانا مجھے جبکہ شاعر ہی نہیں صاحب دیوان بھی ہوں
main hi kashti bhi huun mallaah bhi tufaan bhi huun
کوئی دیکھے ادھورا پن ہمارا کہ گھر بھی ہے تو بے آنگن ہمارا انہیں ہرگز نہ روکو کھیلنے دو انہی بچوں میں ہے بچپن ہمارا ابھی کچھ اور سانسوں کی ہوا دو سلگتا رہ گیا ہے تن ہمارا تمہیں بھی لے چلے پردیس ساجن ذرا لگنے لگا تھا من ہمارا تم آ جاؤ ہرے ہو جائیں گے ہم ہرا پن لے گیا ساون ہمارا ہر اک جانب سے چھینٹیں آ رہے ہیں مگر بے داغ ہے دامن ہمارا
koi dekhe adhuraa-pan hamaaraa





