SHAWORDS
Z

Zakariya Shaz

Zakariya Shaz

Zakariya Shaz

poet
25Sher
25Shayari
7Ghazal

Sherشعر

See all 25

Popular Sher & Shayari

50 total

Ghazalغزل

See all 7
غزل · Ghazal

ye jo biphre hue dhaare liye phirtaa huun main

یہ جو بپھرے ہوئے دھارے لیے پھرتا ہوں میں اپنے ہم راہ کنارے لیے پھرتا ہوں میں تابش و تاب لیے آئے گا سورج میرا رات بھر سر پہ ستارے لیے پھرتا ہوں میں برگ آوارہ صفت ساتھ مجھے بھی لے چل تیرے انداز تو سارے لیے پھرتا ہوں میں یہ الگ بات چرا لیتا ہے نظریں اپنی اس کی آنکھوں میں نظارے لیے پھرتا ہوں میں کہر میں ڈوبی یہ سرما کی سویر اے دنیا تم سمجھتی ہو تمہارے لیے پھرتا ہوں میں جانے کیا بات ہے پورے ہی نہیں ہوتے ہیں جانے کیا دل میں خسارے لیے پھرتا ہوں میں پھول ہونٹوں پہ ہنسی کے ہیں مہکتے ہوئے شاذؔ اور سانسوں میں شرارے لیے پھرتا ہوں میں

غزل · Ghazal

khoyaa huaa thaa haasil hone vaalaa huun

کھویا ہوا تھا حاصل ہونے والا ہوں میں کاغذ پر نازل ہونے والا ہوں چھوڑ آیا ہوں پیچھے سب آوازوں کو خاموشی میں داخل ہونے والا ہوں خود ہی اپنا رستہ دیکھ رہا ہوں میں خود ہی اپنی منزل ہونے والا ہوں مجھ کو شریک محفل بھی کب سمجھیں وہ میں جو جان محفل ہونے والا ہوں جانے کیا کہہ جائے گا ڈر لگتا ہے آئینے کے مقابل ہونے والا ہوں روح سلگتی اور پگھلتی جاتی ہے ایک بدن میں شامل ہونے والا ہوں آخر کب تک اپنے ناز اٹھاؤں شاذؔ آج اپنا ہی قاتل ہونے والا ہوں

غزل · Ghazal

mohabbat ek aisaa raasta hai

محبت ایک ایسا راستہ ہے چلو جتنا یہ اتنا راستہ ہے ہوا ہے دھند ہے اور تیز بارش پہاڑی ہے ذرا سا راستہ ہے کبھی اکتا گیا میں خود ہی خود سے کبھی اپنا ہی دیکھا راستہ ہے زمانے ہو گئے ہیں چلتے چلتے کہاں جاتا یہ دل کا راستہ ہے کہیں سانسیں چڑھا دیتا ہے میری کہیں آہستہ چلتا راستہ ہے وہی اوڑھی ہوئی ہے دھول اب تک وہی پیروں سے لپٹا راستہ ہے یہ کیسے موڑ پر میں آ گیا ہوں کہ چلتا ہوں تو چلتا راستہ ہے محبت حوصلہ ہے اپنا اپنا کہیں منزل کسی کا راستہ ہے سبھی کی اپنی اپنی منزلیں شاذؔ سبھی کا اپنا اپنا راستہ ہے

غزل · Ghazal

us kaa khayaal dil mein ghaDi do ghaDi rahe

اس کا خیال دل میں گھڑی دو گھڑی رہے پھر اس کے بعد میز پہ چائے پڑی رہے ایسا نہیں کہ ہم کریں باتیں نہ بے حساب لیکن یہ کیا کہ کیل سی دل میں گڑی رہے پھر گھر میں ایک آہنی پنجرہ دکھائی دے کھڑکی میں کافی دیر جو لڑکی کھڑی رہے بکھری ہو جیسے چاندنی برگ گلاب پر مسکان اس کے ہونٹوں پہ ایسے پڑی رہے دل میں خوشی کے پھوٹتے یوں ہی رہیں انار تیری ہنسی کی یوں ہی سدا پھلجڑی رہے کھڑکی تو شاذؔ بند میں کرتا ہوں بار بار لیکن ہوائے شوق کہ ضد پر اڑی رہے

غزل · Ghazal

ham tujh se koi baat bhi karne ke nahin the

ہم تجھ سے کوئی بات بھی کرنے کے نہیں تھے امکان بھی حالات سنورنے کے نہیں تھے بھر ڈالا انہیں بھی مری بے دار نظر نے جو زخم کسی طور بھی بھرنے کے نہیں تھے اے زیست ادھر دیکھ کہ ہم نے تری خاطر وہ دن بھی گزارے جو گزرنے کے نہیں تھے کل رات تری یاد نے طوفاں وہ اٹھایا آنسو تھے کہ پلکوں پہ ٹھہرنے کے نہیں تھے ان کو بھی اتارا ہے بڑے شوق سے ہم نے جو نقش ابھی دل میں اترنے کے نہیں تھے اے گردش ایام ہمیں رنج بہت ہے کچھ خواب تھے ایسے کہ بکھرنے کے نہیں تھے

غزل · Ghazal

kyaa nazaara thaa meri aankhon mein

کیا نظارہ تھا میری آنکھوں میں جب وہ سارا تھا میری آنکھوں میں ایک طوفان تھا کہیں برپا اور دھارا تھا میری آنکھوں میں حال کیسا یہ تو نے کر ڈالا کتنا پیارا تھا میری آنکھوں میں کچھ بھی دیکھا نہیں تھا میں نے جب ہر نظارہ تھا میری آنکھوں میں چاند جب تک نظر نہ آیا تھا تارا تارا تھا میری آنکھوں میں جب کیا عشق کا سفر آغاز کب کنارہ تھا میری آنکھوں میں کتنی آنکھوں سے شاذؔ بچتے ہوئے کوئی ہارا تھا میری آنکھوں میں

Similar Poets