SHAWORDS
Z

Zameer Azhar

Zameer Azhar

Zameer Azhar

poet
2Sher
2Shayari
3Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

main kis liye huun main kyaa huun kyon aa gayaa huun yahaan

میں کس لئے ہوں میں کیا ہوں کیوں آ گیا ہوں یہاں بہ روئے آئینہ کب سے کھڑا ہوں میں حیراں بڑی عریض و وسیع ہے بہت کشادہ ہے ہے تنگ دستوں پہ پھر تنگ کیوں فضائے جہاں جھلک دکھا کے اچانک سدھار جاتا ہے مثال خواب حسیں ہے حقیقت انساں میں سر نگوں ہی رہا غایت ندامت سے پلٹ گئی مرے پاس آ کے رحمت یزداں چھپائے بیٹھا ہوں میں جس کو دل کے پردوں میں وہ نقش خواب ابھی تک ہے ماورائے بیاں ہر ایک دم میں مرے ان کا دم بھی شامل ہے غم جہاں سے ہو کیسے جدا غم جاناں اسی نظر اسی شے کے ہیں منتظر ہم تو کمان یار سے نکلے جو پرفشاں پیچاں اسی تبسم شاداب کی تمنا ہے ہلال لب سے جو پھوٹے خراماں و رقصاں عجیب رنگ تھے بزم نشاط جاناں کے عجیب سوگ میں ہیں انتظار کی گھڑیاں بغیر ان کے تھی ممکن کہاں گزر اوقات گراں ہے دولت قاروں سے دولت یاراں تمام نوع کے نیرنگ اس میں ہیں اظہرؔ غزل تری ہے کہ آئینۂ بہار و خزاں

غزل · Ghazal

aa gayaa phir bahaar kaa mausam

آ گیا پھر بہار کا موسم حسن کے کاروبار کا موسم کس ادا سے سنور کے آیا ہے رنگ لیل و نہار کا موسم اہل دل کے لیے پلٹ آیا فرصت انتظار کا موسم خود بخود پھول بے حجاب ہوئے جوش میں ہے نکھار کا موسم اب کھلے گا بھرم وفاؤں کا رنگ لائے گا پیار کا موسم کیوں نہ ہو ذکر گل رخاں اظہرؔ اوج پر ہے بہار کا موسم

غزل · Ghazal

dil kaa mausam zard ho to kuchh bhalaa lagtaa nahin

دل کا موسم زرد ہو تو کچھ بھلا لگتا نہیں کوئی منظر کوئی چہرہ خوش نما لگتا نہیں دھندلے دھندلے اجنبی سے لوگ آتے ہیں نظر مدتوں کا آشنا بھی آشنا لگتا نہیں سخت مشکل ہو گیا ہے امتیاز خوب و زشت پھول سی پوشاک میں بد خو برا لگتا نہیں لوٹ کر آتے نہیں کیوں آشیانوں کی طرف بھولے بھالے پنچھیوں کا کچھ پتا لگتا نہیں یاسیت جب پھیل جائے مطلع افکار پر راستہ کوئی بھی اپنا راستہ لگتا نہیں التجا کی ٹہنیاں ہوتی نہیں ہیں کیوں ہری کیوں ثمر میری دعا میں اے خدا لگتا نہیں

Similar Poets