SHAWORDS
Ziyaul Hasan

Ziyaul Hasan

Ziyaul Hasan

Ziyaul Hasan

poet
1Shayari
4Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

راس آتی ہے نہ درویشی نہ سلطانی مجھے اپنی دانائی بھی اب لگتی ہے نادانی مجھے زندگی اک خطۂ خواب و خیال خام ہے پردہ اٹھتا ہے نظر آتی ہے حیرانی مجھے ہو گئی ہے کم مجھے اب فرصت نظارگی ہر طرف رہتی ہے جلووں کی فراوانی مجھے کون رکھتا ہے مجھے آوارۂ کوئے ملال کر دیا ہے عیش روز و شب کا زندانی مجھے کر دیا ہے کس نے دنیا میں مجھے خوار و خراب سونپ دی ہے کس نے اس دل کی نگہبانی مجھے اب کوئی مشکل مجھے مشکل نظر آتی نہیں ہو گئی ہے اب تو آسانی بھی آسانی مجھے کس قدر اپنی سہولت میں سہولت تھی مجھے ہو گئی کتنی گراں اپنی گراں جانی مجھے جب سے اترا ہے ضیاؔ آنکھوں سے ملبوس نظر خوش لباسی بھی نظر آتی ہے عریانی مجھے

raas aati hai na darveshi na sultaani mujhe

غزل · Ghazal

دل میں کوئی بھی تمنا کیوں ہو رات دن اس کا نظارہ کیوں ہو جتنا دیکھا ہے وہ اتنا تو نہیں جتنا سمجھا ہے وہ اتنا کیوں ہو تمہیں ملنا ہی نہیں جب ہم کو دل تری سمت لپکتا کیوں ہو ہاتھ سے ہاتھ نہیں ملتا جب کوئی بھی آپ کے جیسا کیوں ہو مل ہی جائے گا جو ملنا ہوگا درمیاں کوئی وسیلہ کیوں ہو جو نہیں الٹا نہیں ہے الٹا جو نہیں سیدھا وہ سیدھا کیوں ہو ایک ہی بات کو کیوں دہرائیں ایک ہی شعر دوبارہ کیوں ہو

dil mein koi bhi tamannaa kyuun ho

غزل · Ghazal

میں جو اپنی جان سے جانے والا ہوں لگتا ہے کچھ کام دکھانے والا ہوں نا امید نہ ہونا اس تاخیر سے تم ٹھیرو ایک ذرا میں آنے والا ہوں مجھ کو اپنی رہ پہ بلانے والے سن میں تو خود اک راہ بنانے والا ہوں دیکھ پرکھ کر آگ میں رکھوں گا میں پاؤں سوچ سمجھ کر دھوکا کھانے والا ہوں میں جو آنکھ میں پانی بھر کر بیٹھا ہوں اندر کی اک آگ بجھانے والا ہوں

main jo apni jaan se jaane vaalaa huun

غزل · Ghazal

کھلتا ہے جہاں پر گل نایاب تمنا چھوڑ آئے ہیں اس راہ میں ہم خواب تمنا بجھتا ہے کسی دل میں تری یاد کا سورج روشن ہے کسی بام پہ مہتاب تمنا سودا ہے مرے سر میں کسی اور جہاں کا اک اور تمنا ہے پس خواب تمنا اترے گا کبھی مجھ پہ محبت کا صحیفہ چھیڑے گا مرے دل کو بھی مضراب تمنا کچھ دل میں تڑپ ہے نہ مری آنکھ میں آنسو ماتھے پہ سجا رکھی ہے محراب تمنا پہنچیں گے ضیاؔ بارگہہ حسن میں اک روز کھل جائے گا ہم پر بھی کبھی باب تمنا

khiltaa hai jahaan par gul-e-naayaab-e-tamanna

Similar Poets