apnon ke zakhm khaa ke main niklaa jo shahr se
jo ajnabi milaa vahi apnaa lagaa mujhe
Zuhair Kanjahi
Zuhair Kanjahi
Zuhair Kanjahi
Popular Shayari
1 totalGhazalغزل
جینے کی ہے امید نہ مرنے کی آس ہے جس شخص کو بھی دیکھیے تصویر یاس ہے جب سے مسرتوں کی ہوئی جستجو مجھے میں بھی اداس ہوں مرا دل بھی اداس ہے لاشوں کا ایک ڈھیر ہے گھیرے ہوئے مجھے آباد ایک شہر مرے آس پاس ہے مجھ سے چھپا سکے گی نہ اپنے بدن کا کوڑھ دنیا مری نگاہ میں یوں بے لباس ہے یاران مے کدہ مرا انجام دیکھنا تنہا ہوں اور سامنے خالی گلاس ہے اب ترک آرزو کے سوا کیا کریں زہیرؔ اس دشت آرزو کی فضا کس کو راس ہے
jiine ki hai umiid na marne ki aas hai
شام غم یاد نہیں صبح طرب یاد نہیں زندگی گزری ہے کس طرح یہ اب یاد نہیں یاد ہے اتنا کہ میں ڈوب گیا پستی میں کتنی اونچی ہوئی دیوار ادب یاد نہیں میں نے تخلیق کئے شعر و سخن کے موتی میری تخلیق کا تھا کون سبب یاد نہیں جن کے جلووں سے تھا آباد جہان دل و جاں میری نظروں سے نہاں ہو گئے کب یاد نہیں آنکھ میں اشک ہیں اشکوں میں غموں کی تلخی کیسے ہوتے ہیں وہ نغمات طرب یاد نہیں اتنا ہی یاد ہے مدت سے خفا ہیں وہ زہیرؔ ان کی خفگی کا مگر کوئی سبب یاد نہیں
shaam-e-gham yaad nahin subh-e-tarab yaad nahin
پھول کا کھلنا بہت دشوار ہے موسم گل آج کل بیمار ہے بے وسیلہ بات بن سکتی نہیں مل گئی کشتی تو دریا پار ہے آنسوؤں کا اور مطلب کچھ نہیں مختصر سی صورت اظہار ہے دوستی کا راز افشا کر گئی دشمنی بھی اک بڑا کردار ہے ہم سفینے کے لئے اک بوجھ ہیں ہم اگر ڈوبے تو بیڑا پار ہے زندگی کی رزم گاہوں میں زہیرؔ سرفروشی آخری تیوہار ہے
phuul kaa khilnaa bahut dushvaar hai
بادہ کش ہوں نہ پارسا ہوں میں کوئی سمجھائے مجھ کو کیا ہوں میں رات بکھرے ہوئے ستاروں کو دن کی باتیں سنا رہا ہوں میں میرے دل میں ہیں غم زمانے کے ساری دنیا کا ماجرا ہوں میں شعر اچھے برے ہوں میرے ہیں ذہن سے اپنے سوچتا ہوں میں کوئی منزل نہیں مری منزل کس دوراہے پہ آ گیا ہوں میں یوں گرا ہوں کہ اٹھ نہیں سکتا شاید اپنا ہی نقش پا ہوں میں ان کا افسانہ کہتے کہتے زہیرؔ اپنی روداد کہہ گیا ہوں میں
baada-kash huun na paarsaa huun main





