SHAWORDS
Aadil Raza Mansoori

Aadil Raza Mansoori

Aadil Raza Mansoori

Aadil Raza Mansoori

poet
5Sher
5Shayari
7Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

10 total

Ghazalغزل

See all 7
غزل · Ghazal

ek ik lamhe ko palkon pe sajaataa huaa ghar

ایک اک لمحے کو پلکوں پہ سجاتا ہوا گھر راس آتا ہے کسے ہجر مناتا ہوا گھر خواب کے خدشے سے اب نیند اڑی جاتی ہے میں نے دیکھا ہے اسے چھوڑ کے جاتا ہوا گھر گر زباں ہوتی تو پتھر ہی بتاتا سب کو کس قدر ٹوٹا ہے وہ خود کو بناتا ہوا گھر اس کا اب ذکر نہ کر چھوڑ کے جانے والے تو نے دیکھا ہی کہاں اشک بہاتا ہوا گھر اب اسے یاد کہوں یاس کہوں یا وحشت مجھ کو آتا ہے نظر خاک اڑاتا ہوا گھر تھک گیا کیا مرے طولانی سفر سے عادلؔ سو گیا ساتھ مرے مجھ کو سلاتا ہوا گھر

غزل · Ghazal

raaste sikhaate hain kis se kyaa alag rakhnaa

راستے سکھاتے ہیں کس سے کیا الگ رکھنا منزلیں الگ رکھنا قافلہ الگ رکھنا بعد ایک مدت کے لوٹ کر وہ آیا ہے آج تو کہانی سے حادثہ الگ رکھنا جس سے ہم نے سیکھا تھا ساتھ ساتھ چلنا ہے اب وہی بتاتا ہے نقش پا الگ رکھنا کوزہ گر نے جانے کیوں آدمی بنایا ہے اس کو سب کھلونوں سے تم ذرا الگ رکھنا لوٹ کر تو آئے ہو تجربوں کی صورت ہے پر مری کہانی سے فلسفہ الگ رکھنا تم تو خوب واقف ہو اب تمہی بتاؤ نا کس میں کیا ملانا ہے کس سے کیا الگ رکھنا خواہشوں کا خمیازہ خواب کیوں بھریں عادلؔ آج میری آنکھوں سے رت جگا الگ رکھنا

غزل · Ghazal

din ke siine pe shaam kaa patthar

دن کے سینے پہ شام کا پتھر ایک پتھر پہ دوسرا پتھر یہ سنا تھا کہ دیوتا ہے وہ میرے حق ہی میں کیوں ہوا پتھر دائرے بنتے اور مٹتے تھے جھیل میں جب کبھی گرا پتھر اب تو آباد ہے وہاں بستی اب کہاں تیرے نام کا پتھر ہو گئے منزلوں کے سب راہی دے رہا ہے کسے صدا پتھر سارے تارے زمیں پہ گر جاتے زور سے میں جو پھینکتا پتھر نام نے کام کر دکھایا ہے سب نے دیکھا ہے تیرتا پتھر تو اسے کیا اٹھائے گا عادلؔ میرؔ تک سے نہ اٹھ سکا پتھر

غزل · Ghazal

paanv patton pe dhire se dhartaa huaa

پاؤں پتوں پہ دھیرے سے دھرتا ہوا وہ گزر جائے گا یوں ہی ڈرتا ہوا بوجھ سورج کا سر پر اٹھانے کو ہے ایک سایہ ندی میں اترتا ہوا شام ساحل پہ گم صم سی بیٹھی ہوئی اور دریا میں سونا بکھرتا ہوا تیرے آنے کی اس کو خبر کس نے دی ایک آشفتہ سر ہے سنورتا ہوا دیکھتا رہ گیا اپنی پرچھائیاں وقت گزرا ہے کتنا ٹھہرتا ہوا

غزل · Ghazal

safar ke baa'd bhi mujh ko safar mein rahnaa hai

سفر کے بعد بھی مجھ کو سفر میں رہنا ہے نظر سے گرنا بھی گویا خبر میں رہنا ہے ابھی سے اوس کو کرنوں سے پی رہے ہو تم تمہیں تو خواب سا آنکھوں کے گھر میں رہنا ہے ہوا تو آپ کی قسمت میں ہونا لکھا تھا مگر میں آگ ہوں مجھ کو شجر میں رہنا ہے نکل کے خود سے جو خود ہی میں ڈوب جاتا ہے میں وہ سفینہ ہوں جس کو بھنور میں رہنا ہے تمہارے بعد کوئی راستہ نہیں ملتا تو طے ہوا کہ اداسی کے گھر میں رہنا ہے جلا کے کون مجھے اب چلے کسی کی طرف بجھے دیے کو تو عادلؔ کھنڈر میں رہنا ہے

غزل · Ghazal

chaand taare banaa ke kaaghaz par

چاند تارے بنا کے کاغذ پر خوش ہوئے گھر سجا کے کاغذ پر بستیاں کیوں تلاش کرتے ہیں لوگ جنگل اگا کے کاغذ پر جانے کیا ہم سے کہہ گیا موسم خشک پتا گرا کے کاغذ پر ہنستے ہنستے مٹا دیے اس نے شہر کتنے بسا کے کاغذ پر ہم نے چاہا کہ ہم بھی اڑ جائیں ایک چڑیا اڑا کے کاغذ پر لوگ ساحل تلاش کرتے ہیں ایک دریا بہا کے کاغذ پر ناؤ سورج کی دھوپ کا دریا تھم گئے کیسے آ کے کاغذ پر خواب بھی خواب ہو گئے عادلؔ شکل و صورت دکھا کے کاغذ پر

Similar Poets