SHAWORDS
Abrar Ahmad Kashif

Abrar Ahmad Kashif

Abrar Ahmad Kashif

Abrar Ahmad Kashif

poet
3Sher
3Shayari
3Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

tohfa-e-ahd-e-vafaa dijiye aap

تحفۂ عہد وفا دیجئے آپ بے وفا ہوں تو سزا دیجئے آپ ہم نے رکھا ہے ہواؤں کا بھرم ہم چراغوں کو دعا دیجئے آپ آج کل نیند بہت آتی ہے میری آنکھوں کو سزا دیجئے آپ ربط کچھ تو ہو مراسم کے لئے مجھ پہ الزام لگا دیجئے آپ رسم تنقید چل رہی ہے یہاں رسم تائید اٹھا دیجئے آپ پھر میں اٹھا ہوں نیا عزم لئے پھر کوئی زخم نیا دیجئے آپ

غزل · Ghazal

ye manzar dekh kar saahil ki hairaani nahin jaati

یہ منظر دیکھ کر ساحل کی حیرانی نہیں جاتی مجھے چھو کر بھی کوئی موج طوفانی نہیں جاتی پریشانی اگر ہے تو پریشانی کا حل بھی ہے پریشاں حال رہنے سے پریشانی نہیں جاتی یہ کیسے لوگ ہیں جو آئینہ پہچان لیتے ہیں کہ اب ہم سے تو اپنی شکل پہچانی نہیں جاتی بہت کنجوس ہیں آنکھیں مری آنسو بہانے میں اگرچہ دولت غم کی فراوانی نہیں جاتی غم دنیا سے پہلو تو مرا آباد رہتا ہے مگر دل ہے کہ اس کی خانہ ویرانی نہیں جاتی

غزل · Ghazal

shiddat-e-ehsaas-e-tanhaai jagaayaa mat karo

شدت احساس تنہائی جگایا مت کرو مجھ کو اتنے سارے لوگوں سے ملایا مت کرو تم ہمارے حوصلے کی آخری امید ہو تم ہمارے زخم پر مرہم لگایا مت کرو آخری لمحات میں کیا سوچنے لگتے ہو تم جیت کے نزدیک آ کر ہار جایا مت کرو ایک آنسو بھی بہت ہے بہر ایصال ثواب ہم غریبوں کے لئے دریا بہایا مت کرو لوگ افسانہ بناتے ہیں ذرا سی بات کا تم ہمارے نام پہ نظریں جھکایا مت کرو

Similar Poets