SHAWORDS
Agha Shayar Qazalbash

Agha Shayar Qazalbash

Agha Shayar Qazalbash

Agha Shayar Qazalbash

poet
16Sher
16Shayari
21Ghazal

Sherشعر

See all 16

Popular Sher & Shayari

32 total

Ghazalغزل

See all 21
غزل · Ghazal

buton ke vaaste to din-o-imaan bech Daale hain

بتوں کے واسطے تو دین و ایماں بیچ ڈالے ہیں یہ وہ معشوق ہیں جو ہم نے کعبے سے نکالے ہیں وہ دیوانہ ہوں جس نے کوہ و صحرا چھان ڈالے ہیں انہیں تلووں سے تو ٹوٹے ہوئے کانٹے نکالے ہیں تراشی ہیں وہ باتیں اس ستم گر نے سر محفل کلیجے سے ہزاروں تیر چن چن کر نکالے ہیں جگر دل کے ورق ہیں وعدۂ دیدار سے روشن انہیں کیوں دوں کسی کو یہ تو جنت کے قبالے ہیں اگر منہ سے کہا کچھ تو بکھر ہی جائیں گے ٹکڑے بڑی مشکل سے ہم ٹوٹے ہوئے دل کو سنبھالے ہیں ہمیں ہیں موجد باب فصاحت حضرت شاعرؔ زمانہ سیکھتا ہے ہم سے ہم وہ دلی والے ہیں

غزل · Ghazal

ye kaise baal khole aae kyuun surat bani gham ki

یہ کیسے بال کھولے آئے کیوں صورت بنی غم کی تمہارے دشمنوں کو کیا پڑی تھی میرے ماتم کی شکایت کس سے کیجے ہائے کیا الٹا زمانہ ہے بڑھایا پیار جب ہم نے محبت یار نے کم کی جگر میں درد ہے دل مضطرب ہے جان بے کل ہے مجھے اس بے خودی میں بھی خبر ہے اپنے عالم کی نہیں ملتے نہ ملئے خیر کوئی مر نہ جائے گا خدا کا شکر ہے پہلے محبت آپ نے کم کی عدو جس طرح تم کو دیکھتا ہے ہم سمجھتے ہیں چھپاؤ لاکھ تم چھپتی نہیں ہے آنکھ محرم کی مزہ اس میں ہی ملتا ہے نمک چھڑکو نمک چھڑکو قسم لے لو نہیں عادت مرے زخموں کو مرہم کی کہاں جانا ہے تھم تھم کر چلو ایسی بھی کیا جلدی تم ہی تم ہو خدا رکھے نظر پڑتی ہے عالم کی کوئی ایسا ہو آئینہ کہ جس میں تو نظر آئے زمانے بھر کا جھوٹا کیا حقیقت ساغر جم کی گھٹائیں دیکھ کر بے تاب ہے بے چین ہے شاعرؔ ترے قربان او مطرب سنا دے کوئی موسم کی

غزل · Ghazal

kabhi saavan ki jhaDi ho kabhi bhaadon barse

کبھی ساون کی جھڑی ہو کبھی بھادوں برسے ایسا برسے مرے اللہ کہ چھاجوں برسے ماشاء اللہ یہ لڑیاں تری اے ابر بہار جی میں آتا ہے اسی طرح مہینوں برسے تیر باراں ہے یہ بے وقت کا مینہ توبہ ہے یوں نہ برسے کبھی جب وہ مرے گھر ہوں برسے بس خدا کے لیے بس اب نہ کہوں گا کچھ بھی گھنٹوں بوچھاڑ ہوئی آپ تو پہروں برسے جب جوانی کی ترنگیں ہی نہیں ہیں شاعرؔ دھوپ نکلے کہیں کیوں ابر کہیں کیوں برسے

غزل · Ghazal

laakh laakh ehsaan jis ne dard paidaa kar diyaa

لاکھ لاکھ احسان جس نے درد پیدا کر دیا جس نے اس دل کو ہتھیلی کا پھپھولا کر دیا دیکھنا مغرب کی جانب یہ شفق کا پھولنا ڈوبتے سورج نے سونے میں سہاگا کر دیا زندگی اور موت میں اک عمر سے تھی کشمکش وقت پر دو ہچکیوں نے پاک جھگڑا کر دیا اک شرارہ سا قریب شمع جا کر مل گیا آتش پروانہ نے شعلے کو دونا کر دیا بلبل تصویر ہوں اب بولنا ہے ناگوار تیری اس ہنگامہ آرائی نے چپکا کر دیا اس کو کہتے ہیں لگی پروانے جل بجھ ڈوب مر روتے روتے شمع نے آخر سویرا کر دیا دے دیا آنکھیں لڑا کر اس پری پیکر نے جام میں نشے میں چور تھا ہی اور اندھا کر دیا کیا گرامی ہستیاں ہیں حضرت عثمانؔ و شادؔ شاعرؔ ان دونوں نے دنیا میں اجالا کر دیا

غزل · Ghazal

dil sard ho gayaa hai tabiat bujhi hui

دل سرد ہو گیا ہے طبیعت بجھی ہوئی اب کیا ہے وہ اتر گئی ندی چڑھی ہوئی تم جان دے کے لیتے ہو یہ بھی نئی ہوئی لیتے نہیں سخی تو کوئی چیز دی ہوئی اس ٹوٹے پھوٹے دل کو نہ چھیڑو پرے ہٹو کیا کر رہے ہو آگ ہے اس میں دبی ہوئی لو ہم بتائیں غنچہ و گل میں ہے فرق کیا اک بات ہے کہی ہوئی اک بے کہی ہوئی خوں ریز جس قدر ہیں وہ رہتے ہیں سرنگوں خنجر ہوا کٹار ہوئی یا چھری ہوئی شاعرؔ خدا کے واسطے توبہ کا کیا قصور ہے کس کے منہ سے پھر یہ صبوحی لگی ہوئی

غزل · Ghazal

shaair-e-rangin fasaana ho gayaa

شاعر رنگیں فسانہ ہو گیا شعر بلبل کا ترانہ ہو گیا اس قدر نقشے اتارے یار نے یہ جہاں تصویر خانہ ہو گیا وہ چمن کی یاد نے مضطر کیا زہر مجھ کو آب و دانہ ہو گیا آنکھ سے ٹپکی جو آنسو کی لڑی قافلہ غم کا روانہ ہو گیا جان لینے آئے تھے شاعرؔ وہی موت کا تو اک بہانہ ہو گیا

Similar Poets