SHAWORDS
A

Amber Waseem Allahabadi

Amber Waseem Allahabadi

Amber Waseem Allahabadi

poet
5Sher
5Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

10 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

hairaan main pahli baar huaa zindagi mein kal

حیراں میں پہلی بار ہوا زندگی میں کل اپنی جھلک دکھائی پڑی تھی کسی میں کل ماحول میں سجا کے اندھیروں کا اک فریب جگنو کو میں نے دیکھ لیا روشنی میں کل اچھے نہیں کہ حال پہ ماضی کا ہو اثر نہ پوچھ آج جو بھی ہوا بے کلی میں کل کوثر کی موج شکر کے سجدے میں گر پڑے کیا جانے میں نے کیا کہا تشنہ لبی میں کل کیا جانے قاتلوں کو نہیں ہے کہ ہے خبر بہر طواف آئے گا عنبرؔ گلی میں کل

غزل · Ghazal

meraa khat likh ke bulaanaa use achchhaa na lagaa

میرا خط لکھ کے بلانا اسے اچھا نہ لگا اس طرح پیار جتانا اسے اچھا نہ لگا کہہ کے ٹھوکر وہ تو راہوں میں گرا تھا لیکن میرا یوں ہاتھ بڑھانا اسے اچھا نہ لگا رہنے والی تھی وہ محلوں کی اسی کی خاطر میرا چھوٹا سا ٹھکانا اسے اچھا نہ لگا سن لیا پہلے تو ہنس ہنس کے فسانہ عنبرؔ پھر یہ بولی یہ فسانہ اسے اچھا نہ لگا

غزل · Ghazal

aaina dekh kar na to shishe ko dekh kar

آئینہ دیکھ کر نہ تو شیشے کو دیکھ کر حیران دل ہے آپ کے چہرے کو دیکھ کر یہ واقعہ بھی خوب سر رہ گزر ہوا پتھر نے منہ چھپا لیے شیشے کو دیکھ کر بازار سے گزرتے ہوئے لگ رہا ہے ڈر بچہ مچل نہ جائے کھلونے کو دیکھ کر جگنو کی کوششوں سے سحر کیسے ہو گئی حیران ہیں اندھیرے اجالے کو دیکھ کر سچ بولنے کا حوصلہ کچھ اور بڑھ گیا عنبرؔ فراز دار پہ سچے کو دیکھ کر

غزل · Ghazal

kahin saanehe mileinge kahin haadisa milegaa

کہیں سانحے ملیں گے کہیں حادثہ ملے گا ترے شہر کی فضا سے مجھے اور کیا ملے گا کوئی سنگ توڑنے ہے سر راہ زندگانی میں ہر اک سے پوچھتا ہوں کہیں آئنا ملے گا تری جان بخش دینا مری مصلحت کا جز ہے مرے قاتلوں سے اک دن ترا سلسلہ ملے گا مرے قتل کی حقیقت نہ چھپا سکے گا کوئی مرے قاتلوں کے گھر میں مرا خط جلا ملے گا میں بھنور میں جب پھنسا تھا یہ صدا دی اس نے عنبرؔ تری ناؤ ہے بھنور میں تجھے نا خدا ملے گا

Similar Poets