SHAWORDS
A

Anisa Haroon Sharwaniya

Anisa Haroon Sharwaniya

Anisa Haroon Sharwaniya

poet
5Shayari
5Ghazal

Popular Shayari

5 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

پروردگار دے مجھے غیرت شعار آنکھ پاس‌ و لحاظ مہر کی سرمایہ دار آنکھ کیا شان ہے فراست مومن کی دیکھنا انوار کبریا کی ہے منت گزار آنکھ گر آنکھ دے خدا تو بصیرت عطا کرے خاکستر جہاں سے نہ ہو پر غبار آنکھ

parvardigaar de mujhe ghairat-shiaar aankh

غزل · Ghazal

جو ذوق نظر ہو تو ترکی میں آ کر حیات عظیمہ کے آثار دیکھو لگا کر نئی چشمک زنی ہم سروں سے لقب جس کا تھا مرد بیمار دیکھو مٹانے پہ جس کے تلا تھا زمانہ ابھرتا ہے وہ ترک تاتار دیکھو بہ اظہار جرأت یہ زور صداقت ہوئے کس طرح زیر اغیار دیکھو بہ صد شان جاتا ہے انطاکیہ کو اتاترک کا خال جرار دیکھو جو سوئے ہوئے تھے جو کھوئے ہوئے تھے کیا ان کو یک لخت بیدار دیکھو سنبھلتی ہیں گر کر چمکتی ہیں مٹ کر یہ ہیں زندہ قوموں کے اطوار دیکھو

jo zauq-e-nazar ho to turki mein aa kar

غزل · Ghazal

بہائے شبنم نے اشک پیہم نسیم بھرتی ہے سرد آہیں نہ صوت بلبل میں ہے ترنم ہر ایک نغمے کا تار بدلا نہ رند کو لطف مے کشی ہے نہ زاہدوں کو نماز کی دھن عذاب بدلا ثواب بدلا شراب بدلی خمار بدلا چمن کی دلچسپیاں کہاں ہیں نہ چہچہے ہیں نہ قہقہے ہیں قدم جمائے ہیں کیا خزاں نے کہ آج رنگ بہار بدلا

bahaae shabnam ne ashk paiham nasim bharti hai sard aahein

غزل · Ghazal

وہ غنچہ ہوں جو بن کھلے مرجھائے چمن میں وہ اشک ہوں جو زینت داماں نہیں ہوتا زنداں میں بھی ٹکرائے ہیں زنجیر کے حلقے کب جوش جنوں دست و گریباں نہیں ہوتا کیوں خال سیہ عارض گلگوں پہ ہے مائل ہندو تو کوئی مائل قرآں نہیں ہوتا جوہر نہ ہوں تو تیغ ہے فولاد کا ٹکڑا انسان فقط کہنے سے انساں نہیں ہوتا دیوانے کو تیرے نہیں کچھ ہو کی ضرورت محتاج بہ سنگ کف طفلاں نہیں ہوتا

vo ghuncha huun jo bin khile murjhaae chaman mein

غزل · Ghazal

اے دو جہاں کے مالک اعلیٰ ہے نام تیرا پر دل کی بستیوں میں دیکھا مقام تیرا موقوف کب ہے جن و انس و ملائکہ پر طائر بھی نام لیتے ہیں صبح و شام تیرا تخصیص نعمتوں میں ابرار کی نہیں کچھ اشرار پر بھی ہر دم ہے لطف عام تیرا حد ہو گئی کہ تیرے محبوب کی زباں سے ہم خاکیوں کو پہنچا یا رب پیام تیرا تو پردہ‌ دار شب ہے تو خالق سحر ہے خورشید چرخ کیا ہے ادنیٰ غلام تیرا سب کچھ مٹا چکی ہوں اس آرزو پہ یا رب ہو جائے لوح دل پر منقوش نام تیرا

ai do-jahaan ke maalik aalaa hai naam teraa

Similar Poets