SHAWORDS
Anjuman Mansury Arzoo

Anjuman Mansury Arzoo

Anjuman Mansury Arzoo

Anjuman Mansury Arzoo

poet
6Sher
6Shayari
12Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

12 total

Ghazalغزل

See all 12
غزل · Ghazal

ik zaraa si dil ki hasrat tum se ulfat aur tum

اک ذرا سی دل کی حسرت تم سے الفت اور تم بس ہے اتنی سی ضرورت تھوڑی راحت اور تم مدتوں سے مختلف ہیں میری قسمت اور تم کیوں مقدر میں نہیں تم سے محبت اور تم ہو بہت مصروف تم یا ہے کوئی ناراضگی ساتھ میں ملتے نہیں اب تھوڑی فرصت اور تم تم بچھڑ کر بھی نہ مجھ سے ہو سکے پل بھر جدا مجھ میں باقی ہے تمہاری ہر اک عادت اور تم اپنے آنگن سے نہیں کچھ دوریوں سے ہی سہی ہے مجھے حاصل تمہارے گل کی نکہت اور تم ہوں بڑی مشکل میں اپنے دل مکاں کو دیکھ کر ساتھ کیسے رہ سکیں گے اس میں وحدت اور تم منحصر تم پر ہے میرے دل کی ہر اک آرزو ایک منت ایک جنت ایک فرحت اور تم

غزل · Ghazal

yahaan dariyaa to aksar bolte hain

یہاں دریا تو اکثر بولتے ہیں مگر کم ہی سمندر بولتے ہیں ستم سہہ کر کوئی خاموش ہے اور ستم کر کے ستمگر بولتے ہیں ترے ایمان کی سچائی ہے رب کہ مٹھی میں بھی کنکر بولتے ہیں ادیبو امن کے نغمے سناؤ قلم چپ ہو تو خنجر بولتے ہیں بنا ماں کے کہاں اس میں ہے رونق وہ اک شے جس کو سب گھر بولتے ہیں کہے جب ماں پہ کچھ اشعار میں نے لگا جیسے منورؔ بولتے ہیں جہاں سچ کے مخالف ہو زمانہ وہاں جھوٹوں کو بہتر بولتے ہیں

غزل · Ghazal

ek dariyaa saa musalsal hai ravaan jaante hain

ایک دریا سا مسلسل ہے رواں جانتے ہیں ہم زمانے سے زمانے کو یہاں جانتے ہیں راہ حق پر ہمیں رکھنا ہیں اکیلے ہی قدم ساتھ دے گا نہ ہمارا یہ جہاں جانتے ہیں ہم نے جو بات کہی وہ بھی نہ سمجھی تم نے دوست تو دوست کی خاموش زباں جانتے ہیں لاکھ آرائشیں مل جائیں مگر ان کے بغیر گھر نہ ہو پائے گا ہم سے یہ مکاں جانتے ہیں دعویٰ کرتے ہیں خدا کو بھی سمجھنے کا مگر ہم یہاں ٹھیک سے خود کو بھی کہاں جانتے ہیں جسم کے زخم تو سب بھر گئے کب کے لیکن روح پر اب بھی جو ہیں ہم وہ نشاں جانتے ہیں آرزوؔ کیوں ہو ہمیں عمر درازی کی جب زندگی ہم ترے سب سود و زیاں جانتے ہیں

غزل · Ghazal

ek do hi nahin sabhi chehre

ایک دو ہی نہیں سبھی چہرے ہوں گے تبدیل موسمی چہرے بد نظر تاکہ چھو سکے نہ انہیں اوڑھ لیتے ہیں بے رخی چہرے آگ کتنی جگر میں رکھتے ہیں بھولے بھالے سے شبنمی چہرے بول دیتے ہیں بن کہے سب کچھ دل کی کرتے ہیں مخبری چہرے زندگی کے سبق سکھاتے ہیں سخت لہجے میں مخملی چہرے ایک پہچان کے لیے جگ میں کتنے رکھتا ہے آدمی چہرے

غزل · Ghazal

jhulas rahaa hai jahaan ab to aab de jaao

جھلس رہا ہے جہاں اب تو آب دے جاؤ زمیں کی تشنہ لبی کو سحاب دے جاؤ چلے جنون میں جس سے بنا تھکے ہر پل ندی کو کوئی سمندر کا خواب دے جاؤ تمہیں یہ کس نے کہا تھا کہ میری آنکھوں میں بچھڑتے وقت ہزاروں چناب دے جاؤ یہ خوب رسم ہے اے زندگی کہ تحفے میں خوشی کے نام پہ غم بے حساب دے جاؤ بنا تمہارے بھی میں جس پہ گنگناؤں پیار مری غزل کو اک ایسا رباب دے جاؤ وہ جس نے شب کی سیاہی کو نور بخشا ہے اب اس چراغ کو اک آفتاب دے جاؤ تمام عمر معطر ہو جس کی خوشبو سے تم آرزوؔ کو وہی اک گلاب دے جاؤ

غزل · Ghazal

fan hai udaas aur tamaashaa maze mein hai

فن ہے اداس اور تماشا مزے میں ہے موسیقی گم ہے شور شرابہ مزے میں ہے ہے سچ کی راہ چل کے پریشان کوئی اور لفاظی کر کے جھوٹ کا پتلا مزے میں ہے ہر فکر صرف جاگنے والے کا ہے نصیب جو سو رہا ہے بس وہی بندہ مزے میں ہے لمبے سفر کے بعد بھی پہچان کھو گئی ساگر سے مل کے کون سا دریا مزے میں ہے ہے آرزوؔ کہ غم میں رہوں یا خوشی میں میں ہوتا رہے یہ لوگوں میں چرچا مزے میں ہے

Similar Poets