SHAWORDS
Anurag Hridaynagari

Anurag Hridaynagari

Anurag Hridaynagari

Anurag Hridaynagari

poet
1Sher
1Shayari
3Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

2 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

'ishq ke markaz mein jaanaa ho gayaa

عشق کے مرکز میں جانا ہو گیا مسکرائے اک زمانہ ہو گیا جب سے آنکھیں عاشقانہ ہو گئیں شہر میں ظاہر دوانہ ہو گیا بے وفا سے عاشقی کا یہ صلہ دل غموں کا کارخانہ ہو گیا گھر گئیں غم کی گھٹائیں آج یوں مشکلوں میں آب و دانہ ہو گیا اب نہیں تیرے چلیں گے پینترے دل مرا اب تو سیانا ہو گیا

غزل · Ghazal

bahut saari daulat baDaa baam-o-dar hai

بہت ساری دولت بڑا بام و در ہے مگر دل میں چین و سکوں مختصر ہے جسے چاہتا ہوں وہی بے خبر ہے بنایا خدا نے وہ کیسا بشر ہے گھروندے سے اڑ کر گئی جب سے چڑیا مسلسل اداسی میں ڈوبا شجر ہے میں پیتا ہوں سالم نگاہوں کے پیالے مجھے اب نہ ساقی نہ ساغر کا ڈر ہے ہوس میں یوں جنت کی مرتا مجاہد وگرنہ یہ دھرتی خدا کا ہی گھر ہے

غزل · Ghazal

nazar bhar ke dekhaa jo us ne mujhe

نظر بھر کے دیکھا جو اس نے مجھے پھسل کے یہ دل لاپتہ ہو گیا سمجھ میں نہ آیا یہ منظر مجھے مگر جو ہوا وہ بھلا ہو گیا تراشا جسے تھا بڑے ناز سے صنم وہ ہمارا خدا ہو گیا خفا وہ ہوا تو مجھے یوں لگا سمندر ندی سے خفا ہو گیا

Similar Poets