SHAWORDS
A

Arshad Malik

Arshad Malik

Arshad Malik

poet
1Shayari
5Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

پھر اس پل کو کھوج رہا ہوں جس میں تیرا قرب ملا تھا منزل کی پروا تھی کس کو رستہ تیرے ساتھ کٹا تھا اس کی آنکھیں یاد تھیں مجھ کو نام مگر میں بھول گیا تھا تیرے لبوں کی بات چلی تھی میں نے پھول کو چوم لیا تھا تیری یاد کا ان آنکھوں میں اک چشمہ سا پھوٹ رہا تھا آنسو بن کر گرتا ارشدؔ تو نے اس کو تھام لیا تھا

phir us pal ko khoj rahaa huun

غزل · Ghazal

گزر میرا اس اک تعویذ پر ہے تمہارا عکس ہر ہر چیز پر ہے جسے میں پھینک آیا تھا گلی میں وہ دنیا پھر مری دہلیز پر ہے قضا جو عشق پرکھوں سے ہوا تھا وہ کفارہ بھی مجھ ناچیز پر ہے کٹوتی ہو رہی ہے لمحہ لمحہ تو کیا یہ زندگانی لیز پر ہے تجھے مل کر یوں ارشدؔ لگ رہا ہے یہ دنیا بھی تری تجویز پر ہے

guzar meraa us ik taaviz par hai

غزل · Ghazal

لہو کے ساتھ طبیعت میں سنسناتی پھرے یہ شام شام غزل سی ہے گنگناتی پھرے دھڑک رہا ہے جو پہلو میں یہ چراغ بہت بلا سے رات جو آئے تو رات آتی پھرے جواں دنوں کی ہوا ہے چلے چلے ہی چلے مرے وجود میں ٹھہرے کہ آتی جاتی پھرے غروب شام تو دن بھر کے فاصلے پر ہے کرن طلوع کی اتری ہے جگمگاتی پھرے غم حیات نشہ ہے حیات لمبی کسک لہو میں ٹھوکریں کھائے کہ ڈگمگاتی پھرے لو طے ہوا کہ خلا میں ہے مستقر اپنا زمین جیسے پکارے جہاں بلاتی پھرے

lahu ke saath tabiat mein sansanaati phire

غزل · Ghazal

پہلے عام سا عشق کیا تھا خاص دوبارہ عشق کیا تھا دیکھ یہ آنکھوں کی ویرانی دیکھ یہ کیسا عشق کیا تھا شیریں ہونٹوں والی نے بھی ہم سے کھارا عشق کیا تھا خوب کیا تھا جیون دھندہ تھوڑا عرصہ عشق کیا تھا ہم نے ڈھابہ ہوٹل پر بھی پانچ ستارہ عشق کیا تھا اس نمکین بدن سے ہم نے میٹھا میٹھا عشق کیا تھا اس کافر کو ڈھونڈ رہا ہوں جس نے پہلا عشق کیا تھا

pahle aam saa ishq kiyaa thaa

غزل · Ghazal

محبت کا کوئی پودا لگانا بھی ضروری ہے اسے پھر شک کی آندھی سے بچانا بھی ضروری ہے چلو آپس میں تلخی اور رنجش ہو ہی جاتی ہے تماشا کیا زمانے کو دکھانا بھی ضروری ہے کسی کے نام کو کاغذ پہ لکھنا اور مٹا دینا اک ایسے کام پر خود کو لگانا بھی ضروری ہے فسانے چاہتوں کے لطف دیتے ہیں مگر تم کو جدائی کا کوئی قصہ سنانا بھی ضروری ہے یوں ہی اڑتے ہوئے پنچھی منڈیروں تک نہیں آتے محبت کے لیے کچھ دام و دانہ بھی ضروری ہے قدم تو مل گئے ارشدؔ مگر یہ ذہن میں رکھنا محبت کو محبت سے نبھانا بھی ضروری ہے

mohabbat kaa koi paudaa lagaanaa bhi zaruri hai

Similar Poets