SHAWORDS
A

Ashk Sanbhali

Ashk Sanbhali

Ashk Sanbhali

poet
1Shayari
9Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

See all 9
غزل · Ghazal

ملال ہوتے ہوئے دل پہ کچھ ملال نہیں خیال دوست سے اچھا کوئی خیال نہیں جسے زوال نہ ہو وہ کوئی کمال نہیں کمال غم کو ہمارے مگر زوال نہیں جفائیں کر کے جو وہ سست سست بیٹھے ہیں انہیں ملال یہ ہے مجھ کو کچھ ملال نہیں یہ کیا نہیں نگۂ فتنہ ساز تیری کمی ہمارے جذبۂ غم میں اب اشتعال نہیں کہو غموں سے کہ بے فکر اب دلوں میں رہیں خوشی کا آج کی دنیا میں احتمال نہیں یہ اور بات ترس ہی نہ ہو کسی دل میں چھپا ہوا تو زمانہ سے میرا حال نہیں گری جو برق تو اپنا بنا رہا ہے مجھے یہ کیا ہے اشکؔ اگر باغباں کی چال نہیں

malaal hote hue dil pe kuchh malaal nahin

غزل · Ghazal

ابتدا کتنی محبت کی حسیں ہوتی ہے زندگی خواب پہ مائل بہ یقیں ہوتی ہے آتش رشک سے جلتا ہے دل درد نواز کوئی افتاد اگر اور کہیں ہوتی ہے اصل ایماں ہے محبت جسے قسمت سے ملے کون کہتا ہے کہ یہ دشمن دیں ہوتی ہے کروٹیں درد بدلتا ہے خدا خیر کرے ایک کسک اور نئی دل کے قریں ہوتی ہے اشکؔ آنکھوں میں ہیں گر اہل محبت کی تو کیا چوٹ لگتی ہے جہاں ٹیس وہیں ہوتی ہے

ibtidaa kitni mohabbat ki hasin hoti hai

غزل · Ghazal

چین کب آتا ہے گھر میں ترے دیوانے کو پھر لئے جاتی ہے وحشت مجھے ویرانے کو تم مٹاتے ہو جو مجھ کو تو سمجھ لو یہ بھی شمع روتی ہے بہت مار کے پروانے کو ہے اگر عیش کسی کو تو بلا سے اپنی ہم تو پیدا ہوئے ہیں رنج و الم کھانے کو خود بھی سولی پہ چڑھا یار کو رسوا بھی کیا کیا کہے اب کوئی منصور سے دیوانے کو بو حقیقت کی نہ ہو تو گل مضموں کیا ہے پھول کاغذ کا ہے اک دیکھنے دکھلانے کو نام کو بھی نہ کسی آنکھ سے آنسو نکلا شمع محفل میں جلاتی رہی پروانے کو کوئی ہمدرد نہیں اپنا زمانے میں ظفرؔ آزما دیکھا ہے ہر اپنے کو بیگانے کو

chain kab aataa hai ghar mein tire divaane ko

غزل · Ghazal

کچھ اس طرح غم الفت کی کائنات لٹی مری زبان سے نکلی ہر ایک بات لٹی قضا ضرور تھی آنی مگر زہے تقدیر جہاں میں حسن کے ہاتھوں مری حیات لٹی خبر ہوئی کسی مدہوش عیش کو نہ ذرا ہماری بزم تمنا تمام رات لٹی تباہ عشق ہیں بلبل چکور پروانہ رہ جہاں میں نہ صرف آدمی کی ذات لٹی نہ جام ہے نہ صراحی ہے دیکھ اے ساقی مرے نہ ہونے سے بزم تکلفات لٹی مجھے تو لوٹ لیا اشکؔ رنج و غم نے مگر مری کسی سے نہ بزم تخیلات لٹی

kuchh is tarah gham-e-ulfat ki kaaenaat luTi

غزل · Ghazal

دور مے ہے مگر سرور نہیں جل رہے ہیں چراغ نور نہیں چوٹ کھانے کا شوق ہے دل کو نگۂ ناز کا قصور نہیں لاکھ آؤ نہ یوں قریب مرے تم کسی وقت دل سے دور نہیں دور دنیا سے ہے مقام ترا میرے ذوق نظر سے دور نہیں میں نہیں ترک مے پہ گر قادر تو تو مجبور اے غفور نہیں لطف کیا دیں بہار و ابر کہ جب بادۂ زیست میں سرور نہیں بادۂ شوق دل سے پی اے اشکؔ شیشہ و جام کچھ ضرور نہیں

daur-e-mai hai magar surur nahin

غزل · Ghazal

فکر کیوں ہے قیام کرنے کی کوئی منزل نہیں ٹھہرنے کی دام تک لے گئی مجھے پرواز دشمنی میرے بال و پر نے کی اس ستم گر کے جور پیہم سے کس کو فرصت ہے آہ بھرنے کی جانے کیوں حادثے نہیں ہوتے جب سے ٹھانی ہے دل میں مرنے کی وہ بھی اب رو رہے ہیں سوچ کے کچھ تھی خوشی جن کو میرے مرنے کی حسن کی ہر ادا کی زد پہ رہے کتنی جرأت دل و جگر نے کی دیکھ کر مجھ کو رخ بدل جاتا ایک صورت ہے پیار کرنے کی کس توقع پہ اشکؔ ہم جیتے گر نہ ہوتی امید مرنے کی

fikr kyuun hai qayaam karne ki

Similar Poets