us pe qurbaan ki jis ne tiri aavaaz suni
sadqe us aankh ke jis ne tiraa jalva dekhaa

Auj Lakhnavi
Auj lakhnavi
Auj lakhnavi
Popular Shayari
2 totalchal su-e-gor-e-garibaan ai haris-e-maal-o-zar
dekh kitni aarzuein nazr-e-madfan ho gaiin
Ghazalغزل
چار سو عالم امکاں میں اندھیرا دیکھا تو جدھر ہے اسی جانب کو اجالا دیکھا اس پہ قربان کہ جس نے تری آواز سنی صدقے اس آنکھ کے جس نے ترا جلوہ دیکھا خلوت قدس کی بے پردہ تجلی کو نہ پوچھ شوق نظارہ میں صرف آنکھ کا پردہ دیکھا آنکھ جب بند ہوئی کھل گیا راز قدرت شان معبود اندھیرے میں اجالا دیکھا پردہ اٹھ جائے گا جب روئے تجلی سے کلیم آپ خود منہ سے کہیں گے کہ ابھی کیا دیکھا روئے گل رنگ خزاں جوش جنوں فصل بہار چار دن کے لئے اس باغ میں کیا کیا دیکھا اوجؔ کج بختیٔ ارباب سخن سے کیا بحث دامن گل کبھی کانٹوں میں نہ الجھا دیکھا
chaar-su aalam-e-imkaan mein andheraa dekhaa
خواہشیں دنیا کی بار دوش و گردن ہو گئیں رفتہ رفتہ منزل عقبیٰ کی رہزن ہو گئیں یہ ہوا کیسی چلی اس تنگنائے دہر میں شہر جنگل ہو گئے آبادیاں بن ہو گئیں چل سوئے گور غریباں اے حریص مال و زر دیکھ کتنی آرزوئیں نذر مدفن ہو گئیں کیسی رنگا رنگ شکلیں ہوں گی اے جوش بہار مٹ کے جو گلگونۂ رخسار گلشن ہو گئیں کھل نہیں سکتی کبھی کیفیت بغض و حسد میری آہیں پردۂ ناموس دشمن ہو گئیں میرے نغموں نے جو پائی قلب گلشن میں جگہ شاخ گل پر بلبلیں بار نشیمن ہو گئیں جب مرے نالے ہوئے قد صنوبر سے بلند بلبلیں ساکت سر دیوار گلشن ہو گئیں جامۂ ہستی ہوا صد چاک جب مثل سحر زینتیں دنیا کی گردا گرد دامن ہو گئیں
khvaahishein duniyaa ki baar-e-dosh-o-gardan ho gaiin





