SHAWORDS
Divyansh Rawat

Divyansh Rawat

Divyansh Rawat

Divyansh Rawat

poet
4Shayari
5Ghazal

Popular Shayari

4 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ٹوٹ کر اب سنور گیا ہوں میں اس طرح سے بکھر گیا ہوں میں جو ترے نام کی گلی ہے وہ اس گلی سے گزر گیا ہوں میں یادیں تیری سمیٹ لایا ہوں آج جب سے ادھر گیا ہوں میں خود مکرنا سکھا دیا اس نے پھر کہا کہ مکر گیا ہوں میں کل تلک جو نہ کر سکا تھا میں آج وہ کام کر گیا ہوں میں یوں کہیں میں نہیں ٹھہرتا پر تیرے در پر ٹھہر گیا ہوں میں

Tuut kar ab sanvar gayaa huun main

2 views

غزل · Ghazal

کہیں ہم سے کوئی خطا ہو گئی ہے تبھی زندگی یہ سزا ہو گئی ہے ادھر ہجر میں ایک آنسو نہ نکلا ادھر زندگی غمزدہ ہو گئی ہے جدا ایک دن اس کو ہونا تھا مجھ سے مگر وہ ابھی سے جدا ہو گئی ہے تمنا تھی دنیا کو خوش دیکھنے کی یہ دنیا ہمیں سے خفا ہو گئی ہے اگر وہ ملے تو اسے میں بتا دوں کہ وہ ہر مرض کی دوا ہو گئی ہے

kahin ham se koi khataa ho gai hai

2 views

غزل · Ghazal

کبھی وہ سنے گا کہانی ہماری کہ گزری ہے کیسے جوانی ہماری گئے تھے نشانی یہاں چھوڑ کر ہم کہاں ہے بھلا وہ نشانی ہماری ملا تک نہیں پا رہی ہے نظر وہ ہوئی تھی کبھی وہ دوانی ہماری بچا کر رکھی ہے بڑے ہی دنوں سے اسی دل میں یادیں پرانی ہماری پتہ تب چلا جب گزرنے لگے دن بہت کم بچی زندگانی ہماری یہاں مشکلوں سے گھرے ہی رہو گے اگر بات تم نے نہ مانی ہماری

kabhi vo sunegaa kahaani hamaari

2 views

غزل · Ghazal

چراغوں سے کچھ تو چرایا گیا ہے جو تھی آگ اس کو بجھایا گیا ہے لکھا تھا جنہیں صرف اپنے لہو سے مرے ان خطوں کو جلایا گیا ہے ہزاروں دفعہ اس نے کی بے وفائی مجھے بے وفا کیوں بتایا گیا ہے مجھے خود نکلنا پڑا اپنے گھر سے یہ مت سوچنا کہ بھگایا گیا ہے خبر یہ ملی ہے کہ میرے ہی گھر میں کسی غیر کو اب بسایا گیا ہے مجھے ہی ستا کر مجھے ہی رلا کر یہ الزام مجھ پر لگایا گیا ہے تمہیں کیا بتاؤں محبت میں راوتؔ مجھے کس قدر آزمایا گیا ہے

charaaghon se kuchh to churaayaa gayaa hai

2 views

غزل · Ghazal

وہ مجھے زندگی بتاتا ہے پھر بھلا کیوں نظر چراتا ہے میں اسی کو اٹھا رہا تھا پر وہ مجھے ہی فقط گراتا ہے یاد اس کو کیا یہاں میں نے پر مجھے وہ وہاں بھلاتا ہے راز سارے بتا دئے میں نے کیوں مگر راز وہ چھپاتا ہے لوگ مصروف ہیں محبت میں اور وہ دل مرا دکھاتا ہے

vo mujhe zindagi bataataa hai

1 views

Similar Poets