SHAWORDS
Ehya Bhojpuri

Ehya Bhojpuri

Ehya Bhojpuri

Ehya Bhojpuri

poet
20Shayari
18Ghazal

Popular Shayari

20 total

Ghazalغزل

See all 18
غزل · Ghazal

مقصد زندگی ڈھونڈھتا رہ گیا اک سرا جب ملا دوسرا رہ گیا امتحاں کے لئے اور کیا رہ گیا اے خدا بس ترا آسرا رہ گیا ایسے رکھا گیا مجھ کو تصویر میں زندگی بھر مرا سر جھکا رہ گیا خود بھی شامل رہا ڈھونڈنے میں اسے عمر بھر جس کو میں ڈھونڈھتا رہ گیا وقت کی دھوپ میں مٹ گئے سب نشاں دل کے کاغذ پہ بس نام کا رہ گیا منہ چھپائے ہوا دیکھتی رہ گئی حوصلہ جس میں تھا وہ دیا رہ گیا جس شجر سے اچانک پرندے اڑے وہ شجر دیر تک کانپتا رہ گیا جب مصیبت کبھی خود پہ احیاؔ پڑی فلسفہ سب دھرا کا دھرا رہ گیا

maqsad-e-zindagi DhunDhtaa rah gayaa

غزل · Ghazal

ہجرت کرو تو رشتہ و سامان چھوڑ کر ورنہ نہ جاؤ تم کبھی میدان چھوڑ کر یوں تو لڑائی جھگڑے کی عادت نہیں مجھے پھر بھی غلط کیا تھا گریبان چھوڑ کر اب کوئی ملنے جلنے کو آتا نہیں ہے گھر میں بھی ہوں بند کمرے میں دالان چھوڑ کر اچھے برے سے پاک یہاں کوئی شے نہیں تم فائدہ گنا کرو نقصان چھوڑ کر خوشبو بکھیرنا مری فطرت ہے دوستو خوشبو بکھیرتا ہوں میں گلدان چھوڑ کر

hijrat karo to rishta-o-saamaan chhoD kar

غزل · Ghazal

ہاتھوں کی لکیروں کا لکھا کاٹ رہے ہیں ہم اپنے گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں مٹتی نہیں تاریخ سے کوئی بھی عبارت تاریخ لکھے گی کہ لکھا کاٹ رہے ہیں ہے آج کی فصلوں میں عداوت ہی عداوت کیا بویا تھا ہم نے یہاں کیا کاٹ رہے ہیں ہم پھول ہیں مہکیں گے جدھر جائیں گے لیکن اس باغ میں رہنے کی سزا کاٹ رہے ہیں گاتے تھے کبھی وہ بھی محبت کے ترانے موقع جو ملا ہے تو گلا کاٹ رہے ہیں آسان بنانا ہے محبت کی ڈگر کو چن چن کے سو ہم لفظ وفا کاٹ رہے ہیں

haathon ki lakiron kaa likhaa kaaT rahe hain

غزل · Ghazal

جب ہو گیا کمال تو سگریٹ جلا لیا یا پھر ہوا ملال تو سگریٹ جلا لیا خود پر کسی کو ہنسنے کا موقع نہیں دیا پوچھا کسی نے حال تو سگریٹ جلا لیا سوکھے گلے سے لفظ کو لانا تھا ذہن تک جب آ گیا خیال تو سگریٹ جلا لیا غصے میں خوں کے گھونٹ تو پیتا رہا مگر آنکھیں ہوئیں جو لال تو سگریٹ جلا لیا اچھی نہیں ہے شے مگر احیاؔ میں کیا کروں کرنا ہے شکر حال تو سگریٹ جلا لیا

jab ho gayaa kamaal to cigarette jalaa liyaa

غزل · Ghazal

تبصرہ کیوں کر رہے ہو بارہا اجداد پر فیصلہ ہوگا تمہارا آج کی بنیاد پر بات تیری مل ملا کر ٹھیک ہے نقاد پر شعر اچھا یا برا ہے منحصر ہے داد پر سب حفاظت کر رہیں ہیں مستقل دیوار کی جب کہ حملہ ہو رہا ہے مستقل بنیاد پر کیسے نکلو گے بھلا اپنے گنہ کے جال سے تم نے تو الزام سارا رکھ دیا صیاد پر در بدر پھرنا پڑے گا عاشقوں کو عمر بھر ظلم سہنا لازمی ہے وارث فرہاد پر ماں کے پیروں کے تلے جنت کی نعمت ہے مگر باپ کا سایہ بھی احیاؔ چاہئے اولاد پر

tabsira kyon kar rahe ho baarhaa ajdaad par

غزل · Ghazal

کتنا کمزور ہے ایمان پتا لگتا ہے گھر میں آیا ہوا مہمان برا لگتا ہے میں نے ہونٹوں پہ تبسم تو سجا رکھا ہے غم بھلانے میں مگر وقت بڑا لگتا ہے آپ بیکار مجھے شجرہ دکھانے آئے آپ جو بھی ہیں وہ لہجے سے پتا لگتا ہے جب ملاتا ہوں نظر تو نہیں ملتی نظریں جب ہٹاتا ہوں نظر اس کو برا لگتا ہے تتلیاں بن گئیں پھر آج وفادار کئی باغ میں کوئی نیا پھول کھلا لگتا ہے یوں غم ہجر کو دنیا سے چھپاتا ہوں مگر کتنا کمزور ہوں آنکھوں سے پتا لگتا ہے

kitnaa kamzor hai imaan pataa lagtaa hai

Similar Poets