paagal-pan mein aa kar paagal kuchh bhi to kar saktaa hai
khud ko izzat-daar samajhne vaale mujh se duur rahein

Faiz Alam Babar
Faiz Alam Babar
Faiz Alam Babar
Popular Shayari
2 totaldekhtaa hai kaun 'baabar' kis kaa kyaa kirdaar hai
jis se jo mansub qissa ho gayaa to ho gayaa
Ghazalغزل
لاکھ بہکائے یہ دنیا ہو گیا تو ہو گیا دل سے جو اک بار میرا ہو گیا تو ہو گیا کیوں ندامت ہو مجھے لا اختیاری فعل پر میں تری نظروں میں رسوا ہو گیا تو ہو گیا کم زیادہ ہو تو سکتا ہے مگر چھٹتا نہیں جس کو جو اک بار نشہ ہو گیا تو ہو گیا دل بہت روتا ہے لیکن اس بت مغرور سے منقطع ہر ایک رشتہ ہو گیا تو ہو گیا منتقل ہوتا ہے لیکن وہ کبھی مرتا نہیں جو صدائے کن سے پیدا ہو گیا تو ہو گیا اپنی مرضی سے یہاں دن کاٹنے کے جرم میں میں اگر دنیا میں تنہا ہو گیا تو ہو گیا دیکھتا ہے کون بابرؔ کس کا کیا کردار ہے جس سے جو منسوب قصہ ہو گیا تو ہو گیا
laakh bahkaae ye duniyaa ho gayaa to ho gayaa
معمولی بے کار سمجھنے والے مجھ سے دور رہیں مجھ کو اک آزار سمجھنے والے مجھ سے دور رہیں پاگل پن میں آ کر پاگل کچھ بھی تو کر سکتا ہے خود کو عزت دار سمجھنے والے مجھ سے دور رہیں ہنس پڑتا ہوں جب کوئی حالات کا رونا روتا ہے جیون کو دشوار سمجھنے والے مجھ سے دور رہیں میں واقف ہوں رنگوں کی ہر رنگ بدلتی فطرت سے رونق کو بازار سمجھنے والے مجھ سے دور رہیں مجنوں اور شاہوں میں کچھ دن میں بھی اٹھا بیٹھا ہوں صحرا کو گل زار سمجھنے والے مجھ سے دور رہیں منزل کی خواہش ہے جن کو آئیں میرے ساتھ چلیں رستوں کو ہموار سمجھنے والے مجھ سے دور رہیں آنچل اور ملبوس پہ جن کی آنکھیں چپکی رہتی ہیں ان کو با کردار سمجھنے والے مجھ سے دور رہیں فیض عالم بابرؔ خود بھی یار ہے جانے کس کس کا یاروں کو مکار سمجھنے والے مجھ سے دور رہیں
maamuli be-kaar samajhne vaale mujh se duur rahein





