SHAWORDS
F

Fasahat Lucknowi

Fasahat Lucknowi

Fasahat Lucknowi

poet
1Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

جفا سے کام نہ اے غیرت قمر لینا ہمارے بعد وفا اختیار کر لینا نکھر کے آج سر شام بدر نکلے گا جو دل میں آئے تو تم بھی ذرا سنور لینا دل رقیب کو دیکھا جب اس نے میں بولا یہ مال مردے کا ہے تم نہ بھول کر لینا نگاہ داہنے پہلو پہ کیوں ہے دزدیدہ اگر دل آج لیا ہے تو کل جگر لینا ہمارے گھر پہ چلو وعدہ غیر سے ہے تو ہے گلہ کرے جو وہ تم سے تو عذر کر لینا سحر کو بادہ کشو آفتاب نکلے گا مقابلے کے لئے کوئی جام بھر لینا تغافل ان کو سکھاتا ہے عاشقو ہر روز کوئی جئے کہ مرے پر نہ تم خبر لینا اگر سویرے سے کل قتل گاہ جانا تم رقیب ہوں تو مرا انتظار کر لینا اب ان کے حسن کا مملو ہے جام چھلکے گا تو اپنے کاسے کو اے ماہتاب بھر لینا مجھے حلال تو کرتے ہو پر خیال رہے کہیں لہو سے نہ یہ آستین بھر لینا مری وفائیں جو یاد آئیں تم کو بعد مرے جفائیں اپنی بھی دل میں شمار کر لینا ہمارا شیشۂ دل وہ اچھال کر بولے خدا نخواستہ ٹوٹے تو مجھ سے بھر لینا جو مجھ سے چھینے تھے صبر و قرار و ہوش اے عشق ضرور تھا مری آہوں سے بھی اثر لینا وہ مجھ سے ہنس کے یہ کہتے ہیں آئے جب شب وصل زمانے بھر کا تم ارمان دل میں بھر لینا طرح یہ کہنے کی ہے اے فصاحتؔ اب نہ سہی اگر ہے شوق تو پھر اس میں فکر کر لینا

jafaa se kaam na ai ghairat-e-qamar lenaa

غزل · Ghazal

اس نے جب چوٹ پر لگائی چوٹ دل بچا پا جگر پہ کھائی چوٹ ان کے کوچہ میں گر کے اٹھ نہ سکا میرے پاؤں میں ایسی آئی چوٹ طائر دل ہوا نہ ان سے شکار کیسی بگڑی بنی بنائی چوٹ چل گئی جبکہ اس کی تیغ نگاہ بچ گیا غیر میں نے کھائی چوٹ جب پڑا سایۂ ہما ان پر ناز سے بولے سر پہ آئی چوٹ عشق میں دل مرا بچا نہ جگر یہ ہے مجروح اس نے کھائی چوٹ تیغ ابروئے یار سے بچ کر خوب اے ماہ نو بچائی چوٹ بھول جاتا ہوں درد اپنا بھی دل دکھاتی ہے جب پرائی چوٹ پتھر آیا جو شیخ پر دم وعظ خوب دستار سے بچائی چوٹ اس رخ صاف پر نظر کر کے میرے پائے نگہ نے کھائی چوٹ کیا گرا کر فقیہ اعمیٰ کو روز کھلواتی ہے گدائی چوٹ ہے یہ ماتم سے مطلب عشاق عشق میں دل پہ ہم نے کھائی چوٹ چرخ کے وار روکنے کو تھا کہ ادھر آپؐ نے لگائی چوٹ وہ نظر سے گرا کے کہتے ہیں سچ بتاؤ کہاں پہ آئی چوٹ رحم دل کون ہے سپر کی طرح روکتی ہے سدا پرائی چوٹ اے فصاحتؔ نہ کیوں لہو اگلیں عشق میں ہم نے دل پہ کھائی چوٹ

us ne jab choT par lagaai choT

Similar Poets