SHAWORDS
Ghalib Irfan

Ghalib Irfan

Ghalib Irfan

Ghalib Irfan

poet
1Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

الفاظ بے صدا کا امکان آئنے میں دیکھا ہے میں نے اکثر بے جان آئنے میں کمرے میں رقص کرتی چلتی ہیں جب ہوائیں کچھ عکس بولتے ہیں ہر آن آئنے میں ہوگا کسی کا چہرہ پہچان کی لگن میں ہوں گی کسی کی آنکھیں حیران آئنے میں تہذیب کا تسلط ہے آئنے سے باہر تاریخ کے سفر کا وجدان آئنے میں رنگوں کی بارشوں سے دھندلا گیا ہے منظر آیا ہوا ہے کوئی طوفان آئنے میں زندہ حقیقتوں کی ہوتی ہے پردہ پوشی پلتی ہے جب رعونت نادان آئنے میں ہو روشنی کہ ظلمت صحرا ہو یا سمندر ہوتا ہے زندگی کا عرفانؔ آئنے میں

alfaaz-e-be-sadaa kaa imkaan aaine mein

غزل · Ghazal

عکس کی کہانی کا اقتباس ہم ہی تھے آئنے کے باہر بھی آس پاس ہم ہی تھے جب شعور انسانی رابطے کا پیاسا تھا حرف و صوت علم و فن کی اساس ہم ہی تھے فاصلوں نے لمحوں کو منتشر کیا تو پھر اعتبار ہستی کی ایک آس ہم ہی تھے مقتدر محبت کی شکوہ سنج محفل میں خامشی کو اپنائے پر سپاس ہم ہی تھے خواب کو حقیقت کا روپ کوئی کیا دیتا منعکس تصور کا انعکاس ہم ہی تھے

aks ki kahaani kaa iqtibaas ham hi the

Similar Poets