SHAWORDS
Hairat Allahabadi

Hairat Allahabadi

Hairat Allahabadi

Hairat Allahabadi

poet
4Sher
4Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

8 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

bosa liyaa jo chashm kaa bimaar ho gae

بوسہ لیا جو چشم کا بیمار ہو گئے زلفیں چھوئیں بلا میں گرفتار ہو گئے سکتہ ہے بیٹھے سامنے تکتے ہیں ان کی شکل کیا ہم بھی عکس آئینۂ یار ہو گئے بیٹھے تمہارے در پہ تو جنبش تلک نہ کی ایسے جمے کہ سایۂ دیوار ہو گئے ہم کو تو ان کے خنجر ابرو کے عشق میں دن زندگی کے کاٹنے دشوار ہو گئے

غزل · Ghazal

ye mahv hue dekh ke be-saakhta-pan ko

یہ محو ہوئے دیکھ کے بے ساختہ پن کو آئینے میں خود چوم لیا اپنے دہن کو کرتی ہے نیا روز مرے داغ کہن کو غربت میں خدا یاد دلائے نہ وطن کو چھوڑا وطن آباد کیا ملک دکن کو تقدیر کہاں لے گئی یاران وطن کو کیا لطف ہے جب مونس و یاور نہ ہو کوئی ہم وادئ غربت ہی سمجھتے ہیں وطن کو مرجھائے پڑے تھے گل مضمون ہزاروں شاداب کیا ہم نے گلستان سخن کو خدمت میں تری نذر کو کیا لائیں بہ جز دل ہم رند تو کوڑی نہیں رکھتے ہیں کفن کو

غزل · Ghazal

sunaa hai zakhmi-e-tegh-e-nigah kaa dam nikaltaa hai

سنا ہے زخمی تیغ نگہ کا دم نکلتا ہے ترا ارمان لے اے قاتل عالم نکلتا ہے نہ آنکھوں میں مروت ہے نہ جائے رحم ہے دل میں جہاں میں بے وفا معشوق تم سا کم نکلتا ہے کہا عاشق سے واقف ہو تو فرمایا نہیں واقف مگر ہاں اس طرف سے ایک نامحرم نکلتا ہے محبت اٹھ گئی سارے زمانے سے مگر اب تک ہمارے دوستوں میں باوفا اک غم نکلتا ہے پتا قاصد یہ رکھنا یاد اس قاتل کے کوچے سے کوئی نالاں کوئی بسمل کوئی بے دم نکلتا ہے

غزل · Ghazal

aagaah apni maut se koi bashar nahin

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں آ جائیں رعب غیر میں ہم وہ بشر نہیں کچھ آپ کی طرح ہمیں لوگوں کا ڈر نہیں اک تو شب فراق کے صدمے ہیں جاں گداز اندھیر اس پہ یہ ہے کہ ہوتی سحر نہیں کیا کہئے اس طرح کے تلون مزاج کو وعدے کا ہے یہ حال ادھر ہاں ادھر نہیں رکھتے قدم جو وادئ الفت میں بے دھڑک حیرتؔ سوا تمہارے کسی کا جگر نہیں

Similar Poets