SHAWORDS
Ibraheem Hosh

Ibraheem Hosh

Ibraheem Hosh

Ibraheem Hosh

poet
9Shayari
3Ghazal

Popular Shayari

9 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

دریا میں ہے سراب عجب ابتلا میں ہوں میں بھی حسین ہی کی طرح کربلا میں ہوں ٹکتے نہیں کہیں بھی قدم آرزوؤں کے پھینکا ہے جب سے تیری زمیں نے خلا میں ہوں آواز کب سے دیتا تھا حرماں نصیب دل اب آئی ہے تو غرق نشاط بلا میں ہوں کیا فرض ہے کہ عیسیٰ و مریم دکھائی دے مصلوب درد چیخے کہ میں ابتلا میں ہوں ہر لحظہ انہدام کا ہے خوف مجھ کو ہوشؔ میں اس دیار شور و شر زلزلہ میں ہوں

dariyaa mein hai saraab ajab ibtilaa mein huun

غزل · Ghazal

میں وہ نہیں کہ زمانے سے بے عمل جاؤں مزاج پوچھ کے دار و رسن کا ٹل جاؤں وہ اور ہوں گے جو ہیں آج قید بے سمتی وہی ہے سمت میں جس سمت کو نکل جاؤں فریب کھا کے جنوں عقل کے کھلونوں سے خدا وہ وقت نہ لائے کہ میں بہل جاؤں مرا وجود ہے مومی کہیں نہ ہو ایسا کسی کی یاد کی گرمی سے میں پگھل جاؤں جو چاہتا ہے کہ پستی میں گرتے گرتے بچوں نظر کا اپنی عصا دے کہ میں سنبھل جاؤں

main vo nahin ki zamaane se be-amal jaaun

غزل · Ghazal

دیر و حرم میں دشت و بیابان و باغ میں ڈھونڈو نہ مجھ کو میں ہوں خود اپنے سراغ میں ہاں اے اسیرو خیر سے ہو کس سراغ میں کھلتے ہیں اب تو پھول ہوا بست باغ میں اس برف زار میں بھی جلاتی ہی جاتی ہے وہ اک شبیہ جو ہے نہاں دل کے داغ میں رہتا ہے اب زمین پہ وہ آسماں پسند ہاں وہ خجل تھا جس سے خدا بھی دماغ میں ممکن نہیں کہ غار میں دل کے اتر سکے مانگے کی روشنی ہے تمہارے چراغ میں کیا قدر وہ کریں گے کسی خوش نوا کی ہوشؔ تفریق کر سکیں جو نہ قمری و زاغ میں

dair-o-haram mein dasht-o-bayaabaan-o-baagh mein

Similar Poets