SHAWORDS
Ishrat Rumani

Ishrat Rumani

Ishrat Rumani

Ishrat Rumani

poet
2Shayari
9Ghazal

Popular Shayari

2 total

Ghazalغزل

See all 9
غزل · Ghazal

حسن تکمیل تمنا ہے صبا ہو جانا شہر در شہر ہر اک دل کی روا ہو جانا پاس آ آ کے ہر اک لمحہ بچھڑنا تیرا جیسے خوشبو کا رگ گل سے جدا ہو جانا اس طرح ٹوٹ کے برسے ہیں گرجتے بادل جیسے جاگی ہوئی آنکھوں کی صدا ہو جانا زندگی تو نے کئی رنگ بھرے ہیں پیہم زلف شب رنگ کبھی رنگ حنا ہو جانا کتنے بن باس لئے پھر بھی ترے ساتھ رہے ہم نے سوچا ہی نہیں تجھ سے جدا ہو جانا جاں گسل وقت کی تصویر ادھوری رکھ دی ہم نے چاہا نہیں ہر رنگ کا وا ہو جانا کھیتیاں سوکھ گئیں خشک ہوئے دل کے نگر باور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا بجھ گئے راہ تمنا میں ہزاروں جگنو تم مرے واسطے نقش کف پا ہو جانا یہ بھی ممکن نہیں اے دوست تو سب کی خاطر چاندنی بن کے کہیں جلوہ نما ہو جانا

husn-e-takmil-e-tamannaa hai sabaa ho jaanaa

1 views

غزل · Ghazal

آوارگیٔ رنگ ہے خوابوں کی طرح ہے وہ شخص شفق زار گلابوں کی طرح ہے ہر موڑ پہ ملتے ہیں بچھڑ جاتے ہیں پیارے ہستی کی ہر اک موج حبابوں کی طرح ہے صحرا میں ہر اک لمحہ چمکتا ہے مسلسل احساس سفر جیسے سرابوں کی طرح ہے اس دور میں چہروں پہ لکھے رہتے ہیں حالات ہر شخص یہاں جیسے کتابوں کی طرح ہے تجدید محبت کی تراشیدہ کہانی ہر دور میں روحوں کے نصابوں کی طرح ہے

aavaargi-e-rang hai khvaabon ki tarah hai

1 views

غزل · Ghazal

طلوع صبح تاباں کی جبیں سے یہ کس کا خون رستا ہے زمیں سے تری یادوں کی شبنم ضو فشاں ہے نظر آتے ہیں جگنو شہ نشیں سے کوئی سورج مرے دل میں اتارو بنے جاتے ہیں رستے سرمگیں سے کوئی مانوس خوشبو بس گئی ہے چلے آتے ہیں جھونکے عنبریں سے تری قربت کی گرمی کہہ رہی ہے بکھرنے کو ہیں لمحے آتشیں سے مرے سپنے مری آنکھیں بھی لے لو مگر جاناں مجھے دیکھو کہیں سے جہاں جلتی ہیں یادوں کی چتائیں پکارا ہے ہمیں اس نے وہیں سے

tulu-e-subh-e-taabaan ki jabin se

غزل · Ghazal

حسن تکمیل تمنا ہے صبا ہو جانا شہر در شہر ہر اک دل کی ردا ہو جانا پاس آ آ کے ہر اک لمحہ بچھڑنا تیرا جیسے خوشبو کا رگ گل سے جدا ہو جانا اس طرح ٹوٹ کے برسے ہیں گرجتے بادل جیسے جاگی ہوئی آنکھوں کی صدا ہو جانا زندگی تو نے کئی رنگ بھرے ہیں پیہم زلف شب رنگ کبھی رنگ حنا ہو جانا کتنے بن باس لئے پھر بھی ترے ساتھ رہے ہم نے سوچا ہی نہیں تجھ سے جدا ہو جانا حسن تخلیق بھی ہے رفعت انساں بھی ہے عظمت دل ہے ہر اک دل کی دوا ہو جانا سر بلندی ہے یہاں شہر میں زندہ رہنا سرفرازی ہے یہاں راہنما ہو جانا بجھ گئے راہ تمنا میں ہزاروں جگنو تم مرے واسطے نقش کف پا ہو جانا یہ بھی ممکن نہیں اے دوست تو سب کی خاطر چاندنی بن کے کہیں جلوہ نما ہو جانا کھیتیاں سوکھ گئیں خشک ہوئے دل کے نگر باور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا

husn takmil-e-tamannaa hai sabaa ho jaanaa

غزل · Ghazal

چاند اپنی وسعتوں میں گم شدہ رہ جائے گا ہم نہ ہوں گے تو کہاں کوئی دیا رہ جائے گا رفتہ رفتہ ذہن کے سب قمقمے بجھ جائیں گے اور اک اندھے نگر کا راستہ رہ جائے گا تتلیوں کے ساتھ ہی پاگل ہوا کھو جائے گی پتیوں کی اوٹ میں کوئی چھپا رہ جائے گا زرد پتوں کی طرح اک دن بکھر جائے گا تو جا چکے موسم کو تنہا سوچتا رہ جائے گا شہر ویراں میں ہزاروں خواب لے کر اک دیا زد پہ طوفانوں کی ہوگا اور جلا رہ جائے گا ڈوبتے تاروں کی صورت کچھ لکیریں چھوڑ کر میرے ہونے اور نہ ہونے کا سرا رہ جائے گا آندھیاں کر دیں گی گل عشرتؔ فصیلوں کے چراغ اک دیا لیکن تمنا کا جلا رہ جائے گا

chaand apni vusaton mein gum-shuda rah jaaegaa

غزل · Ghazal

بارش ہوئی تو شہر کے تالاب بھر گئے کچھ لوگ ڈوبتے ہوئے دھل کر نکھر گئے سورج چمک اٹھا تو نگاہیں بھٹک گئیں آئی جو صبح نو تو بصارت سے ڈر گئے دریا بپھر گئے تو سمندر سے جا ملے ڈوبے جو ان کے ساتھ کنارے کدھر گئے دلہن کی سرخ مانگ سے افشاں جو گر گئی لمحوں کی شوخ جھیل میں تارے بکھر گئے پھر دشت انتظار میں کھلنے لگے کنول پلکوں سے جھانکتے ہوئے لمحے سنور گئے بجھتے ہوئے چراغ ہتھیلی پہ جل گئے جھونکے تمہاری یاد کے دل میں اتر گئے سوچا تمہیں تو درد کی صدیاں پگھل گئیں دیکھا تمہیں تو وقت کے دریا ٹھہر گئے تم تو بھری بہار میں کھلتے رہے مگر ہم زخم کائنات تھے کانٹوں سے بھر گئے عشرتؔ شب نشاط کے جگنو لئے ہوئے ہم جشن زر نگاہ میں پریوں کے گھر گئے

baarish hui to shahr ke taalaab bhar gae

Similar Poets