SHAWORDS
Jamill Murassapuri

Jamill Murassapuri

Jamill Murassapuri

Jamill Murassapuri

poet
6Shayari
4Ghazal

Popular Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

اگر یہ ضد ہے کہ مجھ سے دعا سلام نہ ہو تو ایسی راہ سے گزرو جو راہ عام نہ ہو سنا تو ہے کہ محبت پہ لوگ مرتے ہیں خدا کرے کہ محبت تمہارا نام نہ ہو بہار عارض گلگوں تجھے خدا کی قسم وہ صبح میرے لیے بھی کہ جس کی شام نہ ہو مرے سکوت کو نفرت سے دیکھنے والے یہی سکوت کہیں باعث کلام نہ ہو الٰہی خیر کہ ان کا سلام آیا ہے یہی سلام کہیں آخری سلام نہ ہو مجھے تو راس نہ آئی حیات نو لیکن خطا معاف تمہارا بھی یہ مقام نہ ہو جمیلؔ ان سے تعارف تو ہو گیا لیکن اب ان کے بعد کسی سے دعا سلام نہ ہو

agar ye zid hai ki mujh se duaa salaam na ho

1 views

غزل · Ghazal

منزلوں تک منزلوں کی آرزو رہ جائے گی کارواں تھک جائیں پھر بھی جستجو رہ جائے گی اے دل ناداں تجھے بھی چاہئے پاس ادب وہ جو روٹھے تو ادھوری گفتگو رہ جائے گی غیر کے آنے نہ آنے سے بھلا کیا فائدہ تم جو آ جاؤ تو میری آبرو رہ جائے گی اس بھری محفل میں تیری ایک میں ہی تشنہ لب ساقیا کیا خواہش جام و سبو رہ جائے گی ہم اگر محروم ہوں گے اہل فن کی داد سے شعر کہنے کی کسے پھر آرزو رہ جائے گی

manzilon tak manzilon ki aarzu rah jaaegi

1 views

غزل · Ghazal

صدیوں سے زمانے کا یہ انداز رہا ہے سایہ بھی جدا ہو گیا جب وقت پڑا ہے بھولے سے کسی اور کا رستہ نہیں چھوتے اپنی تو ہر اک شخص سے رفتار جدا ہے اس رند بلا نوش کو سینے سے لگا لو مے خانے کا زاہد سے پتا پوچھ رہا ہے منجدھار سے ٹکرائے ہیں ہمت نہیں ہارے ٹوٹی ہوئی پتوار پہ یہ زعم رہا ہے گھر اپنا کسی اور کی نظروں سے نہ دیکھو ہر طرح سے اجڑا ہے مگر پھر بھی سجا ہے میکش کسی تفریق کے قائل ہی نہیں ہیں واعظ کے لیے بھی در مے خانہ کھلا ہے یہ دور بھی کیا دور ہے اس دور میں یارو سچ بولنے والوں کا ہی انجام برا ہے

sadiyon se zamaane kaa ye andaaz rahaa hai

1 views

غزل · Ghazal

نئے موسم کو کیا ہونے لگا ہے کہ مٹی میں لہو بونے لگا ہے کوئی قیمت نہیں تھی جس کی یارو اب اس کا مول بھی ہونے لگا ہے بہت مشکل ہے اب اس کو جگانا وہ آنکھیں کھول کر سونے لگا ہے جہاں ہوتا نہیں تھا کچھ بھی کل تک وہاں بھی کچھ نہ کچھ ہونے لگا ہے ہوا کا قد کوئی کس طرح ناپے جسے دیکھو وہی کونے لگا ہے ابھی تو پاؤں میں کانٹے چبھے ہیں ابھی سے حوصلہ کھونے لگا ہے نئی تہذیب دم توڑے گی اک دن نہیں ہونا تھا جو ہونے لگا ہے

nae mausam ko kyaa hone lagaa hai

Similar Poets