SHAWORDS
M

Mahmood Khawer

Mahmood Khawer

Mahmood Khawer

poet
1Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

1 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

دھوپ اتری ہے نہ راہوں میں گھنا سایہ ہے اب ترے بعد ترے شہر میں کیا رکھا ہے یوں تو تنہائی کا احساس ازل سے ہے ہمیں کچھ دنوں سے تو دل زار بہت تنہا ہے چاندنی ہو کا سماں ایک چھناکے کی صدا جھیل کا آئنہ کیا پچھلے پہر ٹوٹا ہے رت جگے ایسے منائے ہیں کہ جی جانتا ہے جام مہتاب کو آنکھوں نے بہت چوما ہے دل مضراب کی دھڑکن ہے ابھی میرا وجود تو نے وہ نغمہ سنا کب ہے جو نا پیدا ہے مقتل شہر میں سر ہیں کہ صلیبوں کے ہجوم خوں کا دریا ہے کہ تا حد نظر ٹھہرا ہے زندگی ریت کے ٹیلے کی طرح ہے خاورؔ آرزو جیسے کوئی آہوئے بے پروا ہے

dhuup utri hai na raahon mein ghanaa saaya hai

Similar Poets